عثمان کاکڑ انتقال

پشتونخوامیب کے رہنماعثمان کاکڑ انتقال کرگئے، پارٹی کا 7روزہ سوگ کا اعلان

Spread the love

عثمان کاکڑ انتقال

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق سینیٹر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر

عثمان کاکڑ انتقال کرگئے۔ عثمان کاکڑ آغا خان ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھے۔ عثمان کاکڑ کو

گزشتہ روز برین ہیمرج ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سپیکر سمیت سیاسی رہنماو¿ں نے

اظہار افسوس کیا۔ قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے عثمان کاکڑ کے انتقال

پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان کاکڑ جیسے بہادر، حق گو اور جمہوریت پسند رہنما

کی وفات ملک کا بڑا نقصان ہے، وہ اپنے اصولوں اور نظریات پر غیر متزلزل انداز میں ڈٹے رہے،

ملک اور قوم کے لئے عثمان کاکڑ کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے افسوس کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے

جوار رحمت میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔مرحوم کی نماز جنازہ اور

تجہیز و تدفین کل بروز بدھ شام 5 بجے ادا کی جائے گی، پارٹی نے انکی وفات پر 7دن سوگ کا

اعلان کیا ہے اور اس دوران پارٹی کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ پا کستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر

مین سابق صدر پا کستان آصف علی زر داری نے پشتونخواءملی عوامی پارٹی کے رہنما ءو سابق

سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی وفات پر افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ بلوچستان

کے عوام کے وکیل تھے عثمان کاکڑنے پارلیمان میںبلوچستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی

انہوں نے کہاکہ عثمان کاکڑ کے انتقال پر پشتون خواہ میپ اورانکے خاندان سے دلی ہمدردی اور

تعزیت کا اظہار کر تا ہوں اور اللہ تعالیٰ دعا کر تا ہوں مر حوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور

پسماند گان کو صبر جمیل عطاءفرمائے ۔بلوچستان بار کونسل نے عثمان کاکڑ کی ناگہانی وفات پر

صوبے بھر میں تین دن کا سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صوبے بھر کی عدالتوں میں

عثمان کاکڑ کی وفات کی سوگ میں کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوگا اور عدالتوں کے احاطے

میں کالے جھنڈے لہرائے جائیں گے ۔ سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناءاللہ خان زہر ی ، سابق

وفا قی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلو چ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماءسابق

سینیٹر عثمان خان کاکڑکے انتقال پر گہرے دکھ اوررنج و غم کا اظہار کیا ہے انہوں نے عثمان خان

کاکڑ کے پسماندگان ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت ، تمام کارکنوں اور عوام سے

تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کاکڑ بلوچستان کے سینئر اور مخلص سیاست دان تھے انہوں

نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی ان کی بلوچستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں جو ہمیشہ

یاد رکھی جائیں گی مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جمہوری جدوجہد کے صف

اول کے سپاہی عثمان کاکڑکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک

تعزیتی بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت کی ایک مضبوط آواز اور سویلین سپرمیسی کی

جدوجہد کے صف اوّل کے سپاہی عثمان کاکڑ بہت جلدی ہمیں چھوڑ گئے۔مریم نواز نے کہاکہ میرا

دل اور دعائیں اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔لالہ عثمان سے ہونے والی ملاقاتیں اورگفتگو ہمیشہ یاد رہیں گی۔

عثمان کاکڑ انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply