عثمان بزدار کی نیب میں پیشی،اثاثوں کی تفصیلات طلب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عثمان بزدار نیب پیشی

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شراب لائسنس کیس میں نیب

آفس پیش ہوئے۔ نیب حکام نے پونے 2 گھنٹے تک سوالات کئے ۔تفصیل کے

مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب لاہور کے آفس

پہنچے جہاں ان سے پونے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔قومی احتساب بیورو

(نیب) کے حکام نے شراب کے لائسنس کے اجرا کے حوالے سے عثمان بزدار

سے سوالات پوچھے۔ نیب حکام نے 12 صفحات پر مشتمل نیا سوالنامہ بھی انھیں

دیا۔ وزیراعلیٰ سے ان کے اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب

کر لی گئی ہیں۔،نیب نے وزیر اعلیٰ کو 12سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیدیا جس

کا18اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز

اکرم اشرف گوندل نے کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست جمع کرا دی

جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق مزید ایک شخص نے وعدہ معاف گواہ بننے کی

درخواست دیدی ہے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے۔ ۔ نیب دفتر میں

تفتیشی ٹیم نے نجی ہوٹل کو شراب کے لائسنس کے اجراء میں قواعد و ضوابط

نظر انداز کرنے پر سوالات کئے ۔ ۔ مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

نے نیب سے واپسی پر مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا جس میں نیب کے سوالنامے

کے حوالے سے غور کیا گیا ۔ ۔ سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے نیب

کے سامنے بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔سابق ڈی جی ایکسائز نے چیئرمین نیب کو

معافی کی درخواست بھی دیدی ہے۔ اکرم اشرف گوندل نے بیان میں کہا ہے کہ اس

وقت کے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ راحیل احمد صدیقی کے کہنے پر دستخط

کئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ آفس کو بتایا تھا کہ تمام این او سی پورے نہیں،

پالیسی اور قوانین کے برعکس اقدام ہے۔ ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے دبائو ڈال

کر شراب کا لائسنس جاری کرایا۔دوسری طرف پیشی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ذاتی حیثیت سے

نیب کے سامنے پیش ہوا۔ آج یہاں ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ

میں ایک گاڑی میں بغیر پروٹوکول نیب کے دفتر گیا۔ نیب کے سامنے اپنا موقف

’’بائے انڈین آرمی‘‘نہتے کشمیریوں پر ظلم نہیں ڈھا سکتا،بھارتی فوج کے کرنل نے استعفا دیدیا

پیش کیا اور لائسنس کے معاملے پر حقائق سے آگاہ کیا ۔ لائسنس کے معاملے پر

ابہام دور کرنے کیلئے حقائق نیب کے سامنے رکھے۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ

ہمارا دامن صاف ہے۔جب بھی بلایا جائے گا، اپنا موقف ضرور دوں گا۔ہم آئینی

اداروں کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور نئے پاکستان میں کوئی قانون سے بالاتر

نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں پیش ہوکر قانون کی بالادستی کو تسلیم کرنے کی

روایت قائم کی۔عدالت اور خصوصی کمیشن میں بھی جا کر موقف پیش کر چکا

ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ روز نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ

آرائی اور قانون شکنی کا مظاہرہ کیا گیا۔ قوم نے کل قانون شکنی اور آج قانون

پسندی کا مظاہرہ دیکھا۔ قانون شکن عناصر نے خود کو ایکسپوز کیا۔ قانون کی

پاسداری ہر شہری کا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ غلط کام نہ کیا

ہے نہ کرنے دیں گے۔پنجاب میں قانونی ضوابط کے مطابق امور حکومت چلا

رہے ہیں۔

عثمان بزدار نیب پیشی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply