Abdullah Abduhllah

پُرامن افغانستان پاکستان کی خواہش، اسلام آباد کے کردار نے میرا ذہن بدلا،عبداللہ عبداللہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کابل (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) عبد اللہ عبد اللہ

سربراہ افغان قومی مصالحتی کونسل عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے افغانستان میں امن

سے متعلق پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے، اسلام آباد نے

افغانستان میں جاری امن مذاکرات کی حمایت کا پیغام بھیجا ہے جو ہمارے مفاد میں

ہے۔ پاکستان کے تین روزہ دورے کی تکمیل کے بعد وطن واپس پہنچنے پر میڈیا

سے گفتگو میں عبد اللہ عبد اللہ کا کہنا تھا پاکستانی قیادت سے کہا وہ طالبان پر اپنا

تمام اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ امن عمل کو مدد مل سکے۔

===-: حالات کے بدلاؤ نے میرے ذہن کو بدل دیا، سربراہ افغان امن کونسل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں امن اقدامات کو عملی جامہ

پہنانے پر تبادلہ خیال کیا- انکا یہ بھی کہنا تھا افغان امن عمل میں کردار کے بعد ان

کا دورہ پاکستان ضروری تھا کیونکہ افغان حکومت اور طالبان ایک میز پر بیٹھ کر

مذاکرات کر رہے ہیں، حالات کے بدلاؤ نے میرے ذہن کو بدل دیا ہے۔

===-: یہ بھی پڑھیں، امریکہ افغانستان سے مکمل انخلا کیلئے تیار
——————————————————————————–

امریکا کیساتھ جاری کشمکش کی وجہ سے ایران نے دوحہ میں امن مذاکرات کی

افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تہران کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی

گئی تھی، لیکن تہران کی امریکا کیساتھ کشیدگی میں شدت آ گئی اور صورتِحال

بعض اوقات آپ کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ایران بھی افغان امن مذاکرات

کے حق میں ہے اور وہ افغانستان کا ایسا ہمسایہ ہے جو لاکھوں افغان مہاجرین کی

میزبانی بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ ایران کے افغانستان سے متعلق جائز

خدشات اور مفادات ہیں۔ تہران کے مختلف طالبان گروہوں کیساتھ تعلقات کا مذاکرات

کے دوران فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

===-: افغان تنازع کا حل نکالنا ہماری ذمہ داری، اختلافات کی خبریں بے بنیاد

انہوں نے اِن خدشات کی نفی بھی کی کہ افغان حکومت مذاکرات کے سلسلے میں

تقسیم کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا افغانستان سے اپنی تمام فوج واپس

بلا لیتا ہے تو ایسی صورت میں اس کا اثر تو ہو گا یہ ہم ہی ہیں جنہیں مل کر افغان

تنازع کا کوئی حل نکالنا ہے تاکہ ہم ساتھ مل کر امن سے رہ سکیں، ہمارے شہریوں

کو خطرہ باقی رہے۔ نہ ہمارے ہمسایوں کو اور نہ ہی عالمی برادری کو۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply