عبد العلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن

صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

کرلیا، اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، آئندہ ہفتے

عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے، انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و

ترقیات کا قلمدان سونپا جائے گا جس کے بعد عبدالعلیم خان سالانہ صوبائی میزانہ

اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف اْٹھائیں گے۔ یاد رہے پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6

فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان

نے وزارت کے استعفیٰ دے دیا تھا۔ البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے

پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔ جبکہ لاہور

ہائیکورٹ نے 15 مئی کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ

ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ نیب زدہ افراد کو

کسی صورت حکومتی عہدے نہ دیئے جائیں تاہم حکومت اس کے باوجود پارٹی

رہنمائوں کو مختلف عہدوں پر براجمان کئے ہوئے ہے۔

Leave a Reply