Abdul Quddus Bizenjo 160

وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف نکلنے والے میرے جیسے پاگل کم ملیں گے، عبدالقدوس بزنجو

Spread the love

کوئٹہ ( جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) عبدالقدوس بزنجو

سپیکر بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے ہم تو جام حکومت کا پہیہ چلانا چاہتے ہیں مگر وہ خود جام ہے، شاید میں کل سپیکر بھی نا رہوں اگر ناکام ہوا تو میرے خلاف عدم اعتماد لائیں گے، چند ماہ پہلے دو وزراء نے وزارت چھوڑی اور سردار صالح بھوتانی نے برملا ناراضگی کااظہار کیا۔ جام کمال گورنمنٹ اور پارٹی چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں

شاید کل سپیکر بھی نا رہوں، بلوچستان کی خدمت اولین ترجیح

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا پہلے بھی میں نے کہا تھا میں بلوچستان کی تیسری بڑی پوسٹ پر ہوں شاید کل نا رہوں مگر بلوچستان کی خدمت بلوچستان عوامی پارٹی کی اولین ترجیح ہے- پہلے تو پارٹی کے اندر تبدیلی لائیں گے اوراگر ہم آج بھی آوازنہیں اٹھائیں گے تو پھر کب اٹھائیں گے، اگر پارٹی کے اندر فیصلہ نہیں ہوا تو اپوزیشن میرے ساتھ ہے- چند روز قبل گورنر ہاﺅس میں حلف برداری کے موقع پر 2 تا 3 اراکین کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا اس سے آپ خود اندازہ لگائیں وزراء وزیراعلیٰ سے کتنے خفا ہیں- مجھے مجبوراً یہ قدم اٹھانا پڑےگا-

جام حکومت کا پہیہ چلانا چاہتے ہیں مگر وہ خود جام ہے

ہم نے اہل بلوچستان سے وعدے کئے ہیں۔ 2018 میں سب کو ہم نے ایک پیج پر لاکر بلوچستان عوامی پارٹی بنائی تھی، فردواحد کی وجہ سے پارٹی تباہی کی جانب جارہی ہے۔ پارٹی دفتر میں پولیس لاکر ورکرزکو باہر نکالنا عوام کی فلاح نہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف نکلنے والے میرے جیسے پاگل کم ملیں گے چند ماہ پہلے سردار سرفراز بگٹی نے وزارت چھوڑی ، پھر محمد خان لہڑی نے وزارت چھوڑا اور دوبار وزارت لیکر اپنے گاﺅں چلے گئے۔ جبکہ سردار صالح بھوتانی نے بر ملا ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس عوام کیلئے بند ہے- چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی نے 8 مہینے قبل کہا تھا ایک سال صبر کریں اب صبر کا پیمانہ لبریزہوچکا ہے میں بلوچستان کے عوام اور پارٹی کو یرغمال نہیں ہونے دونگا۔

عبدالقدوس بزنجو

Leave a Reply