عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے حقدار، فرح سعدیہ، کاش زندہ ہوتے، ثمینہ پیرزادہ

عبدالستار ایدھی نوبل انعام کے حقدار، فرح سعدیہ، کاش زندہ ہوتے، ثمینہ پیرزادہ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) عبدالستار ایدھی نوبل انعام

بھارت میں کرونا کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایدھی فاؤنڈیشن کی

جانب سے مدد کی پیشکش نے معروف شخصیات کو بھی خوشگوار حیرت میں

مبتلا کردیا ہے۔ معروف ٹی وی میزبان فرح سعدیہ نے کہا ہے عبدالستار ایدھی

نوبل انعام کے اصل حقدار تھے۔ انہوں نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت

کی مدد کیلئے مودی کو لکھے گئے خط کو شیئر کیا اور کہا کہ ایدھی صاحب کہا

کرتے تھے میرا مذہب انسانیت ہے اور اس بات پر مذہبی حلقے ان پر تنقید کرتے

تھے۔ انہوں نے ایدھی صاحب کے انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے کہا میرے ساتھ

انٹرویو میں انہوں نے واضح بیان کیا تھا کہ وہ صرف انسان بچاتے ہیں، انہیں اس

کے مذہب، ملک، صوبے، زبان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فرح سعدیہ نے کہا وہ

نوبل انعام کے حقدار تھے اللہ مغفرت فرمائے۔

=–= دنیائے شوبز سے ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

عبدالستار ایدھی صاحب کو بہت یاد کررہی ہوں کاش! وہ حیات ہوتے، ثمینہ پیرزادہ

اسی طرح پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ کو

کرونا وائرس کی مشکل گھڑی میں انسانیت کیلئے اپنی زندگی وقف کرنیوالے

معروف و مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی یاد آنے لگی اور ٹوئٹر پر

جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا س دنیا کو عبدالستار ایدھی صاحب جیسے نیک

لوگوں کی شدید ضرورت ہے۔ سینئر اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ میں

عبدالستار ایدھی صاحب کو بہت زیادہ یاد کررہی ہوں۔ کاش! آج ایدھی صاحب

انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے زندہ ہوتے۔ آخر میں معروف اداکارہ اور میزبان

کا کہنا تھا رب تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ

مقام عطا فرمائے-

عبدالستار ایدھی نوبل انعام

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply