عبدالستار ایدھی کو 5 ویں برسی پر بلوچ آرٹسٹ کا منفرد خراج عقیدت

عبدالستار ایدھی کو 5 ویں برسی پر بلوچ آرٹسٹ کا منفرد خراج عقیدت

Spread the love

کراچی، کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) عبدالستار ایدھی بلوچ آرٹسٹ

دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار سماجی رہنما عبدالستارایدھی کو

دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے ہیں۔ عبدالستارایدھی 28 فروری 1928

میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 11 برس

کی عمر میں اپنی ماں جو ذیابیطس (شوگر) کی مریض تھیں کی دیکھ بھال کا کام

سنبھالا، صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی

بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سرپردستِ شفقت رکھا، بے سہارا خواتین و بزرگوں

کے لیے مراکز قائم کیے۔ وہ چلے گئے لیکن نوجوانوں کیلئے یہ پیغام چھوڑ گئے

کہ کبھی بھی لوگوں کی مدد کیلئے پیچھے نہیں ہٹنا۔ ہمیں ہر صورت انسانیت کی

خدمت کو جاری رکھنا ہے۔ ان کے ہاتھوں سے لگایا گیا ایدھی فاؤنڈیشن کا پودا

تناوردرخت بن کر دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

=-،-= بلوچستان سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،= )

عبدالستارایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی فاﺅنڈیشن کو اپنے والد کے انداز سے

ہی چلا رہے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کہتی ہیں کہ وہ سڑک پر

پڑے ہر شخص کو بلا حیثیت رنگ و نسل اور مذہب کے مدد فراہم کرتے تھے۔ ان

کی سماجی فلاحی خدمات کے اعتراف میں نہ صرف انہیں کئی اعزازات سے نوازا

گیا بلکہ سٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ بھی جاری کیا اور انکی تدفین کے موقع پر

19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار سماجی رہنما عبدالستارایدھی کو

ان کی 5 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صوبہ بلوچستان

کے دارالحکومت کوئٹہ میں معروف آرٹسٹ اسحاق لہڑی نے عبدالستار ایدھی کا

مجسمہ بنایا جس کی تنصیب کیلئے گزشتہ باضابطہ افتتاح کیا گیا، 18 فٹ طویل

القامت مجسمے کو نصب کرنے کیلئے کوئٹہ میں افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر

داخلہ ضیا لانگو نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالستار ایدھی

کے فرزند فیصل ایدھی نے کہا بلوچستان کے عوام عبدالستار ایدھی سے بے پناہ

محبت کرتے ہیں، عبدالستار ایدھی نے کسی بھی مشکل گھڑی میں بلوچستان کے

لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔ عبدالستار ایدھی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے اور

دکھی انسانیت کی خدمت جاری رہے گا، عبدالستار ایدھی نے بلوچستان کے دور

دراز علاقوں میں عوام کی خدمت کی اور عبدالستار ایدھی کا مجسمہ نصب کرنا ان

سے محبت بے لوث محبت کا دلیل ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ اسحاق لہڑی نے عبدالستار ایدھی کا 18

فٹ مجسمہ بنایا، جسے ریڈ زون کے قریب عبدالستار ایدھی چوک پر نصب کیا گیا،

یاد رہے دکھی انسانیت کے مسیحا، ہزاروں یتیموں کے والد، بے سہاروں کا سہارا،

بابائے خدمت، فخر پاکستان اور ایدھی فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے بانی عبد الستار

ایدھی نے اپنی زندگی میں کئی چیلنجز کا سامنا کیا مگر ان کی صاف نیت اور

مستقل مزاجی نے انہیں ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

عبدالستار ایدھی بلوچ آرٹسٹ

Leave a Reply