عامر لیاقت کیخلاف مقدمہ

کراچی ،عامر لیاقت کیخلاف ٹریفک اہلکاروں نے مقدمہ درج کرادیا

Spread the love

عامر لیاقت کیخلاف مقدمہ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت

حسین کیخلاف کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے فیروز آباد تھانے میں رپورٹ درج

کرادی گئی ۔پولیس کے مطابق ٹریفک سیکشن فیروز آباد کے اے ایس آئی شاہد میراں نے رپورٹ درج

کرائی کے وہ ٹریفک سیکشن فیروزآباد میں ڈیوٹی پر تھے کہ گزشتہ شامدوران ڈیوٹی گاڑی روکنے

پر گاڑی نمبر بی ڈی 9930 میں سے تین افراد اترکر بدتمیزی کرنے لگے، ان میں سے ایک شخص

نے خود کو ایم این اے عامر لیاقت بتایا اور ان سے گالم گلوچ کی اور کہا کہ یہ میرا علاقہ ہے تم لوگ

یہاں کیا کر رہے ہو؟ یہاں سے دفع ہو جاؤ۔ اپنے شناختی کارڈ اور کورونا کارڈ چیک کروائے تو انہوں

نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ، اسی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیڈ کانسٹیبل سے بھی بدتمیزی کی اور انہیں

کار میں بٹھانے لگے،رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں

اور کہا کہ وہ انہیں برطرف کرا سکتے ہیں۔

عامر لیاقت کیخلاف مقدمہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply