0

عالیہ بھٹ نے اسکرپٹ سننے سے قبل ہی فلم سائن کردی

Spread the love

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کی کئی فلموں کا حصہ بنیں اور اب وہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں کام کرتی نظر آئینگی، جس کی ہدایات اور پروڈکشن دونوں کرن جوہر کررہے ہیں۔فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہوگا، جس میں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار موجود ہیں۔فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور، ویکی کوشل، بھومی پڈنیکر اور انیل کپور موجود ہیں۔ عالیہ بھٹ کو فلم ’تخت‘ کی کہانی تک کا معلوم نہیں تھا، اس کے باوجود انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی دے دی۔ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ انہیں خود اس فلم کی کہانی کا اس وقت معلوم ہوا جب انہوں نے فلم سے متعلق میڈیا رپورٹس پڑھیں اور اس وقت تک وہ فلم سائن کرچکی تھیں.

Leave a Reply