سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف حکومت کی جانب سے انعامی رقم ملنے کے ابھی تک منتظر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) عالمی چیمپئن محمد آصف

سنوکر کے عالمی چیمپئن حکومت کی جانب سے انعامی رقم کے لئے ابھی تک منتظر ہیں۔ سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی کہ گذشتہ برس نیپال میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی طرح مجھے بھی عالمی سنوکر چیمپئن بننے پر انعامی رقم سے نوازا جائے۔

عمر اکمل کی سزا ایک سال تک محدود کیے جانے کی بازگشت سنائی دینے لگی

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سائوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم تقسیم کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح دوسرے انٹرنیشنل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی انعامی رقوم تقسیم کی جائیں۔عالمی چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ میں نے دو بار 2012 اور 2019 میں عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا،

اس کے علاوہ 2013 میں ایشین چیمپیئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چھ ماہ قبل عالمی چیمپئن شپ جتنے کے بعد وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی تھی

اور وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپیل کی ہے کہ مجھے بھی عالمی سنوکر چیمیئن شپ جتنے پر انعامی رقم دی جائے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply