عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، دنیا بھر سے 13 ہزار امیدوار فائنل

Spread the love

ریاض(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ)

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِاہتمام اذان اور حْسنِ تِلاوت

قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی 22 مئی کو شروع کی گئی رجسٹریشن کا

مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے رجسٹریشن کرائی، جبکہ

مقابلے کے لیے 162 ممالک کے 13 ہزار مؤذننین اور قراء حضرات کے ناموں

کو حتمی شکل دی گئی ہے جو مقابلے میں حصہ لیں گے۔ مقابلہ حسن قرآت واذان

کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دنیا بھرسے شرکاء کی سعودی عرب آمد جاری

ہے۔ یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔ دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع

ہوگا جس میں امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں نامزدگی کی

جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 24

اگست سے 23 ستمبرتک کارکردگی کی بنیاد پربہترین قراردیئے جانے والے

امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبرسے 25 اکتوبر تک کامیاب

ہونیوالے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اور ان میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:… حج پالیسی 2019ء میں کیا ؟

اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی

تعداد 56 ہزار ہے جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ مقابلہ جیتنے

والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں

گے۔ امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔ خیال

رہے سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی طرف سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے

کا اعلان کیا گیا تھا۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے حسن تلاوت واذان

مقابلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اس پروگرام کا مقصد پوری دنیا میں

تلاوت کلام پاک کے کلچر کوعام کرنا ہے۔ قرآن پاک صوتی حسن، معنوی اور

روحانی اثرات اور سامع پر پڑنے والے اثرات کی وجہ سے اپنی امتیازی

خصوصیت رکھتا ہے۔ اس مقابلے کے انعقاد سے عالمی سطح پر قرآن پاک، علوم

قرآن اور اس کتاب اللہ کی رشد وہدایت پرمبنی تعلیمات کو فروغ دینے میں مدد ملے

گی۔ مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے خوش نصیب کو 50 لاکھ ریال،

دوسرے کو 20 لاکھ اور تیسرے کو 10 لاکھ ریال کی رقم جبکہ چوتھے نمبر

پرآنے والے کو پانچ لاکھ ریال کی رقم بطور انعام دی جائیگی۔ تلاوت کلام پاک کے

ساتھ ساتھ اذان کے مقابلے کا مقصد دْنیا بھر میں اذان کی اہمیت اور حرم نبوی

الشریف میں میں بلند ہونے والی اذان کی آواز کو دور دور تک پہنچانا ہے۔ اذان

کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ریال، دوسرے کو 10

لاکھ، تیسرے کو نصف ملین اور چوتھے درجے پرآنے والے مؤذن کو اڑھائی لاکھ

ریال کی رقم بہ طور انعام دی جائے گی۔

Leave a Reply