Corona Special jtnonline3

پاکستانیوں نے عالمی ماہرین اور ڈاکٹرز کو کیا حیران، سائنسدان ہوئے عوامی لیٹرنیوں سے پریشان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لندن (جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) عالمی ماہرین ڈاکٹرز حیران

معروف برطانوی اخبار ” دی ٹیلی گراف“ میں ایک کالم شائع ہوا ہے جس میں

مضمون نگار نے تحقیق کی بنا پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے

کورونا وائرس کی وباء پر کافی حد تک قابو پانے پر سائنسدان سوچنے پر مجبور

ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرہ ارض پر کورونا وائرس کے انتہائی مثبت اثرات کا انکشاف
———————————————————————

دی ٹیلی گراف میں شائع ہو نیوالے اس آرٹیکل میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان

میں کورونا وائرس پر قابو کی وجہ نوجوان آبادی، مضبوط قوتِ مدافعت اور

سمارٹ لاک ڈاؤن ہو سکتے ہیں۔ ڈاکٹرز اور ماہرین یہ راز جاننے کے کوشش

کر رہے لیکن وہ کوئی حتمی بات نہیں کہہ سکتے۔ اخبار لکھتا ہے پا کستان میں

یومیہ اموات اور کیسز کی تعداد انتہائی کم ہو چکی ہے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت

میں صورتحال اس کے برعکس ہے اور وہاں وائرس اب بھی تیزی سے بڑھ رہا

ہے، جو کہ واقعی حیران کن امر ہے۔

بیت الخلاء میں بھی کورونا وائرس کے ذرات کا اخراج ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

دوسری طرف عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، اور حال ہی میں سامنے آنے والی ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں کی جانب سے ایک اور انکشاف کیا گیا ہے کہ بیت الخلا میں کورونا وائرس کے ذرات کا اخراج ہو سکتا ہے جو ممکنہ طور پر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہو سکتے ہیں۔

بیت الخلاء میں بھی ماسک پہننے کی اپیل
——————————————————————

نئی تحقیق کے مطابق ماہرین نے ٹوائلٹ میں بھی ماسک پہنے رکھنے کی استدعا کی ہے ،انکا مزید کہنا ہے کہ عوامی بیت الخلا ءوائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں، اس لئے گھر کی بیت الخلاءکو ہی استعمال کرنے کو فوقیت دی جائے، انتہائی مجبوری کے عالم میں عوامی مقامات پر بیت الخلاءاستعمال کرنا بھی پڑے تو ماسک پہن کر رفع حاجت کی جائے،تاکہ موذی وائراس سے بچا جا سکے۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

عالمی ماہرین ڈاکٹرز حیران

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply