0

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت کل ہوگی

Spread the love

کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان نے دفاع کیلئے تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔ بھارتی جاسوس کا اعترافی بیان پاکستان کے جواب کا حصہ ہے۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیوکیس کی سماعت 18فروری کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی ادارہ انصاف میں جو جواب جمع کروایا جائے گا اس میں اہم بیانات بھی شامل ہیں۔ بھارتی جاسوس کا وہ بیان بھی اس کا حصہ ہے جس میں کلبھوشن نے تسلیم کیا کہ اس کوسی پیک کی جاسوسی اور تباہی کیلئے بھیجا گیا، مجرم نے ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی اقرار کیا۔پاکستان کے جواب میں یہ بھی تحریر ہے کہ کلبھوشن جاسوس ہے، ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی، اگر اس کا پاسپورٹ جعلی تھا تو وہ 17بار ممبئی اور دلی کا سفر کیسے کرگیا ؟پاکستان کے جواب میں یہ بھی شامل ہے کہ بھارتی جاسوسی ادارے را کے ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

Leave a Reply