jtn jaiza2

عالمی طاقتیں پاکستان میں پُرانا مگر کامیاب تجربہ دُہرانے کیلئے تیار

Spread the love

(تحریر:– سینئر صحافی و تجزیہ کار اظہر علی شاہ المعروف بابا گل) عالمی طاقتیں پاکستان

Journalist and annalist Sayed Azher Ali Shah

پاکستان ہمیشہ سے عالمی طاقتوں کی تجربہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتا رہا

ہے، جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں بننے والی حکومتیں عالمی طاقتوں

کی آشیرباد کی محتاج رہی ہیں- پاکستان کی معیشت بھی انہی طاقتوں کی قرض

میں دی گئی دولت پر چلتی رہی، یہی دو بڑی مجبوریاں ایسی تھیں اور اب بھی

ہیں کہ ہماری حکومتوں اور ریاستی اداروں نے اپنی مملکت اور ملک کے عوام،

ہماری ثقافت یہاں تک کہ ہمارے مذہب اور عقائد کے ساتھ نہ چاہتے ہوئے بھی

وہ کھلواڑ کیا جس کی نظیر دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں مل سکتی-

= یہ بھی ضرور پڑھیں= جنگ کا سائرن بج گیا ہے

عالمی طاقتیں پاکستان

ان عالمی طاقتوں نے ہماری سوچ اور فکر کو بھی اس قدر محکوم بنا دیا کہ ہم

اپنے قاتلوں اور مجرموں کو ہیرو کا درجہ دینے پر مجبور ہیں، جب کہ قوم اور

ملک کے لئے قربانیاں دینے والوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دینے میں ایک

لمحے کی تاخیر نہیں کرتے، جب کہ پانچ یا چھ دہائیوں پر مشتمل ان تجربات نے

ہمارے ملک کے سیاست دانوں اور اداروں سمیت پورے نظام کو پوری قوت کے

ساتھ کرپشن کے دلدل میں دھکیل دیا-

=–= مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز، فیچرز اور بلاگ( =–= پڑھیں =–= )

پاکستان کے عوام کے ساتھ سب سے بڑا ظلم یہ ہوا کہ غیر محسوس انداز میں ان

کی ثقافت کو تباہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انسانیت کا عنصر معاشرے سے

ناپید ہو گیا، انسانیت کے مر جانے سے معاشرے میں جو خلاء پیدا ہوا، ظلم و

بربریت، اور حلال و حرام میں تفریق کے خاتمے نے اس خلاء کو پُر کر دیا-

ہمارے ملک سے نظام عدل کا جنازہ اٹھ جانا انہی عالمی طاقتوں کے تجربات کا

نتیجہ ہے، عدل کا مردہ نظام معاشرے کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے

برابر ہے، پورا سوشل میڈیا عورتوں، معصوم بچوں، جوان لڑکیوں اور غریب

لوگوں پر سرعام مظالم اور دست درازی سے بھرا نظر آ رہا ہے، یہ صورتحال

اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جن سائنس دانوں نے پاکستان کو اپنی تجربہ گاہ

بنائے رکھا، آج وہ اپنے اپنے ممالک میں آرام کے ساتھ بیٹھ کر اپنے تجربات کی

کامیابی پر خوشیاں منا رہے ہیں، مگر پاکستان میں چند لوگوں کو چھوڑ کر باقی

عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں-

=یہ بھی پڑھیں= 2021ء کے طالبان سے متعلق متضاد رائے اور حقائق

یہی عالمی طاقتیں پاکستان میں اپنے ایک پرانے مگر کامیاب تجربے کو نئے

سرے سے پھر آزما رہی ہیں، اور وہ تجربہ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کا

ہے، اگلے چند دنوں میں اس تجربے کے بھیانک نتائج کا سامنے آنا یقینی نظر آ

رہا ہے، جس کے بعد حکومتی شخصیات، اداروں کے سربراہان اور علماء کرام

ایک ہی بات کرتے نظر آئیں گے کہ اس کی پیچھے بھی بھارت کی خفیہ ایجنسی

” را” اور ملک دشمن عناصر کار فرما ہیں، مگر موجودہ وقت میں پاکستان کے

یہ تمام حلقے خاموشی کے ساتھ اس گیم کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں،

ہمارا یہ اجتمائی طرز عمل بھی انہی تجربات کے نتائج میں سے ایک ہے-

عالمی طاقتیں پاکستان ، عالمی طاقتیں پاکستان ، عالمی طاقتیں پاکستان

عالمی طاقتیں پاکستان ، عالمی طاقتیں پاکستان ، عالمی طاقتیں پاکستان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply