عالمی رہنما افغانستان میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر کارروائی کریں، ملالہ

Spread the love

عالمی رہنما افغانستان میں

لندن (جے ٹی این آن لائن نیوز) امن کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماﺅں پر زور

دیا ہے کہ وہ افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر فوری کارروائی کریں برطانوی نشریاتی

ادارے سے بات کرتے ہوئے نوبل انعام برائے امن حاصل کرنے والی 23 سالہ ملالہ یوسف زئی

نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورت حال خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ پر

گہری تشویش میں مبتلا ہوں ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماﺅں سے افغانستان پر فوری کارروائی

کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے بالخصوص

افغان عوام کی حفاظت کے لیے امریکی صدر کو جرات مندانہ قدم اٹھانا ہوگا ایک سوال کے جواب

میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کو درحقیقت ایک فوری انسانی بحران درپیش ہے جس

کے لیے ہمیں مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے، تاہم انھوں نے کئی عالمی رہنماﺅں سے رابطہ کرنے

کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ملالہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط بھیجا تھا جس میں

افغان مہاجرین کی پاکستان میں آبادکاری، تمام پناہ گزین بچوں تک تعلیم تک رسائی اور ان زندگیوں کو

محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کی درخواست کی تھی۔

عالمی رہنما افغانستان میں

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply