عالمی ثالثی عدالت کاایرانی کمپنی کو 72کرو ڑ مع سود ہرجانہ اداکرنیکاحکم

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر سے ) عالمی ثالثی عدالت
پاکستان کے سرکاری ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں ایرانی کمپنی کیخلاف کام ادھورا چھوڑنے پر کیس جیت لیا۔ عالمی ثالثی ٹربیونل نے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے مع سودہرجانہ اداکرنیکاحکم دیاہے۔

آن لائن کاروبار صرف ایک رسید پر، حکومتی ایس او پیز جاری

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے بمع سود ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے۔این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ ایرانی کمپنی نے500 کے وی گدو ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت میں ایرانی کمپنی کے خلاف کیس جیتنابڑی فتح ہے، ایرانی کمپنی نے 500 کے وی گڈو، ملتان ٹرانس میشن لائن کی کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔خیال رہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی حکومت پاکستان کی کمپنی ہے جو بجلی کی ترسیل کا کام کرتی ہے۔

Leave a Reply