0

عالمی برادری کی لہو میں ڈوبے کشمیر پرخاموشی بے ضمیری کی عکاس،مشعال لک

Spread the love

کشمیر میںتحریک آزادی چلانے والی حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے املاک کی تباہی وآتشزنی کی وارداتوں کیسا تھ ساتھ بھارتی فوجی اہل کشمیرکی جانوں سے کھیل رہے ہیں، نوجوانوں کو گولیوں کا نشانہ ، بچے ذبح اورماؤں بہنوں کی عصمت دری کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘ سے خصوصی گفتگو میں انکا کہنا تھاگزشتہ دو سال سے کیمیائی ہتھیار، بم اور ز ہر یلی گیسوں کا بے تحاشا استعما ل کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ وادی میں ہر طرف خون ہی خون بہہ رہا ہے،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔ 365 دنوں میں 400 کشمیری شہید کر دیے گئے جسکا مطلب یہ ہے روازنہ ایک سے زائد انسانی جان لینا بھارتی فورسز کا معمول ہے ۔ عام فائرنگ سے سیکڑوں جبکہ پیلٹ شیلنگ سے 1800 نوجوان زخمی ہوئے ان میں سے363 بینائی سے مکمل طور پر محروم ہو گئے ہیں۔ اہلِ کشمیر نے سنسناتی گو لیو ں، برستی لا ٹھیوں، پیلٹ گنوں کے چھروں اور آنسوگیس کے دھویں میں 14 اگست 18ء کی تقریبات منائیں، سبزہلالی پرچم لہرائے، پاکستان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے ، جس کی 34 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کر کے، 483 نے زخمی ہو کر اور 140 گھر وں نے اپنی تباہی سے قیمت چکائی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا ہم یہاں اپنے متوفی کو سفیدکفن پہناتے ہیں جبکہ اہل کشمیر کی پاکستان کیسا تھ محبت کی انتہا یہ کہ وہ اپنے شہدا ء کو سبزہلالی پرچموں میں سپرد خاک کرتے ہیں۔آج یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا افسوس عالمی برادری خون خون کشمیر پر بے ضمیری کا شکار ہے ایسے میںاہل ارض پاک مزید متحد اور متحرک ہو کر اپنے کشمیری بھائی بہنوں کی جدوجہد کو مستحکم کریں ، ان پر ڈھائے جانیوالے مظالم کیخلاف آواز بلند کریں اور بھارت سے استصواب رائے دلوانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

Leave a Reply