عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام، پاکستان دشمن، چین امریکہ سے بہتر، فضل الرحمن

عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام، پاکستان دشمن، چین امریکہ سے بہتر، فضل الرحمن

Spread the love

لاہور(جے ٹی این نیوز) عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام پاکستان

امیر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف)، صدر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ

(پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان فوری طور پر طالبان

حکومت کو تسلیم کرے اور انہیں ان کے معاملات حل کرنے دے۔ چیف ایڈیٹر

روزنامہ ” پاکستان “ مجیب الرحمن شامی کے گھر ان کے بھائی کی وفات پر

اظہار تعزیت کے بعد گفتگو اور وفاق المدارس العربیہ کی مجلس شوری عمومی

سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا 40 سال طالبان غیر ملکی قوتوں کا مقابلہ

کرتے رہے، امریکہ اور اس کے اتحادی شکست کھا کر افغانستان سے بھاگے

ہیں، اب کس منہ سے طالبان کو تجاویز پیش کر رہے ہیں، طالبان کا اپنا ایک

مزاج ہے اور وہ اپنی مرضی سے اپنے فیصلے کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن

نے کہا ہم نے ماضی میں متعدد بار طالبان کو مختلف مشورے دیئے جو انہوں

نے سنبھال کر رکھ لئے اور آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ مشورے اپنی مرضی

سے استعمال کر رہے ہیں، اور لگتا ہے کہ طالبان نے ماضی سے بہت کچھ

سیکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو

ساتھ لے کر چلیں- دنیا یہ توقع کر رہی تھی کہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر

خون ریزی ہو گی، تاہم طالبان نے انتہائی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا کچھ

نہیں ہونے دیا۔

=-،-= آئندہ سال الیکشن ممکن، فیصلہ عمران نہیں کوئی اور کرینگے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کر رہے ہیں کہ 2022ء

الیکشن کا سال ہو سکتا ہے، تاہم انتخابات کا فیصلہ عمران خان کے ہاتھ میں نہیں

ہے یہ فیصلہ کچھ اور قوتوں نے کرنا ہے، انہوں نے کہا عمران خان نے اپنی

نااہلی کے سبب ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، اب تو لوگوں کے آنسو بھی خشک

ہو گئے ہیں، مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ عام آدمی کا جینا انتہائی مشکل ہو گیا

ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی دونوں اپوزیشن کا

کردار ادا کر رہی ہیں، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ پی این اے کیساتھ

ساتھ کچھ جماعتیں اس اتحاد سے باہر رہ کر اپوزیشن کا کردار ادا کیا تھا، اب

بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی ایم

ایل این کے صدر ہیں، لہٰذا ہمارا ان سے ہی رابطہ ہوتا ہے، شریف خاندان میں

اختلافات کی خبریں ان کا اپنا ذاتی مسئلہ ہے، اور وہ اسے بڑی خوش اسلوبی

سے حل بھی کر رہے ہیں-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ بین الاقوامی حالات بدل رہے ہیں، چین ایک

متبادل قوت کے طور پر سامنے آ چکا، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے مقابلے

میں وہ ایک متبادل نظام کھڑا کر چکا ہے، اب یہ پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے کہ

وہ امریکہ کا ہاتھ چھوڑ کر کب چین کا مکمل طور پر ہاتھ پکڑتا ہے، تاہم ان

معاملات میں جلد بازی اچھی نہیں ہوتی، ہمیں بہت سوچ سمجھ کر تحمل سے

فیصلے کرنا ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام

اور پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہی ہے، ہم خلافِ اسلام قانون سازی کی

کوششوں کیخلاف تحریک چلائیں گے۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ ہمارے وفاق المدارس

کو توڑنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے متعدد بار کوششیں بھی ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس برطانوی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بھی جدوجہد کر

چکے ہیں، حکومت خلاف اسلام قانون سازی سے باز رہے۔ مولانا فضل الرحمن

کا مزید کہا کہ جلد تمام علماء کرام سے مشاورت کے بعد پارلیمنٹ میں ہونے

والی قانون سازی کیخلاف احتجاج کا اعلان کریں گے۔

عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام پاکستان ، عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام پاکستان

عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام پاکستان ، عالمی اسٹیبلشمنٹ اسلام پاکستان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply