عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو چین نے خرید لیا، امریکہ کا الزام

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن نیوز) عالمی ادارہ صحت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برطانوی پارلیمینٹ کے ارکان سے

ملاقاتوں میں یہ الزام لگایا ہے کہ متعدد بین الاقوامی ذرائع سے پتہ چل رہا ہے

چین نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کو خرید لیا ہے۔ اعلیٰ ترین امریکی

کرونا وباء، عالمی معشیت سے متعلق آئی ایم ایف کا انتباہ اور خوشخبری ایک ساتھ

سفارتکار اسوقت برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے دوسری سرگرمیوں

کے علاوہ بہت سے برطانوی ارکان پارلیمینٹ سے ملاقاتیں کی ہیں جس کی

تفصیلات یہاں واشنگٹن میں وزارت کے حکام نے میڈیا کو فراہم کی ہیں۔ امریکی

وزیر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کی اطلاع یہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او

کے ڈائریکٹر ٹیڈروس گیبریسس کو اس کی ملازمت کا تحفظ فراہم کرنے کے

وعدے پر چین کی مرضی کے مطابق چلنے کا سمجھوتہ طے کرنے پر مجبور کیا

گیا۔ مسٹر پومپیو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے موقع پر عالمی ادارہ

صحت کے سربراہ کا چین سے تعاون کرنے کی حامی بھرنا ہمارے لئے بہت

اہمیت رکھتا ہے۔ میںاس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اطلاع اس معلومات پر

مبنی ہے جو امریکی انٹیلی جنس حکام نے ان تک پہنچائی۔ یاد رہے صدر ٹرمپ

اور وزیرخارجہ پومپیو وباء کے آغاز سے ہی چین پر اس کے پھیلائو کی اصل

حقیقت چھپانے اور عالمی ادارہ صحت کواس سلسلے میں مدد فراہم کرنے کا الزام

لگاتے چلے آرہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply