عافیہ کی رہائی تک ''کاروان غیرت'' کا سفر جاری رہیگا، فوزیہ صدیقی 0

عافیہ کی رہائی تک ”کاروان غیرت” کا سفر جاری رہیگا، فوزیہ صدیقی

Spread the love

کراچی(جے ٹی این سندھ نیوز) عافیہ کی رہائی تک

قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ

صدیقی نے کہا ہے جنگ ختم چکی، اب عافیہ کو رہا کیا جائے۔ وہ ڈاکٹر عافیہ

کی رہائی کیلئے جاری بین الاقوامی جدوجہد کے سلسلے میں تین تلوار پر منعقد

کی گئی ” عافیہ رہائی دستخط مہم ” کے موقع پر شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں

سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پرایک بہت بڑے سائز کی “SIGNATURE

SREEN” پر مختلف سیاسی، دینی، سماجی، عورتوں اور انسانی حقوق کی

جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے

والی اہم شخصیات، عافیہ موومنٹ کے سپورٹرز اور شہریوں نے چند گھنٹوں میں

ہزاروں کی تعداد میں دستخط کئے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکہ اپنی شکست

تسلیم کر چکا اور جنگ کے دوران حراست میں لئے گئے افراد رہا کر رہا ہے۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو امریکی حراست سے چھڑا لیا ہے اور جنگ

کے متاثرہ قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے مگر ہماری قیادت مکمل

طور پر غفلت میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ان میں پاکستانی شہریوں کو تحفظ اور سلامتی

دینے کا جذبہ نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ بھی اسی جنگ کی متاثرہ

ہے، عافیہ نے نومبر 2018ء میں وزیراعظم عمران خان کو پاکستانی قونصلیٹ

کے توسط سے خط لکھ کر رہا کرانے کی اپیل کی تھی۔ حکومت اگر ان 3 سالوں

کے دوران سنجیدگی سے کوشش کرتی تو عافیہ آج اپنی ماں، بچوں اور اہلخانہ

کے درمیان موجود ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی واپسی میں رکاوٹ ہماری

قیادت میں غیرت کا فقدان اور کرپٹ نظام ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ” عافیہ

رہائی دستخط مہم ” میں شرکت کرنے پر تمام جماعتوں کے قائدین، ڈاکٹر عافیہ

کے سپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ عافیہ کی

وطن واپسی تک ” کاروان غیرت ” کا سفر جاری رہے گا۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )

”عافیہ رہائی دستخط مہم ” میں جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری

اسلم غوری، ضلع ساﺅتھ کے نائب صدر مولانا عبداللہ بلوچ، پاسبان ڈیموکریٹک

پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، اقبال ہاشمی، سہیل یعقوب، طارق چاندی والا،

سردار ذوالفقار، سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق

ستار، انجم علیم، محمد ندیم، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،

یونس برائی، عام لوگ اتحاد کراچی کے صدر عامر ضیاء، آواز پاکستان کے

چیئرمین شیخ شکیل، ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے چیئرمین جمشید حسین،

اہلسنت والجماعت کے ترجمان عمر معاویہ، سلیم کھتری، جوائننگ ہینڈز کی

چیئرپرسن سبین میمن، کراچی تاجراتحاد کے چیئرمین عتیق میر، مسلم سٹوڈنٹس

آرگنائزیشن سندھ کے ناظم ملک اشتیاق، عادل انصاری، مفتی شیرجہان، سماجی

رہنما پروفیسر تنویر ملک، ڈاکٹر ایوب عباسی، اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ سندھ کے

صدر سید کاشان، جہانزیب،متحدہ علما محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق

فریدی، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل کا وفد، ہم ہیں شاہین فاﺅنڈیشن کے چیئرمین سید

عماد الدین، پاکستان مسلم لیگ شیربنگال کے قائد ڈاکٹر صالح ظہور، سماجی

رہنما حنا سحر، سوشل ایڈکمیٹی کے قائد مولانا عبدالحافظ صراف، سیکرٹری

علما کونسل کراچی جنرل مولانا ظفر احمد آزاد، کالم نگار سید عارف مصطفی،

=-= خبر آئی ہے کے عنوان سے مزید ( =-= سٹوریز =-= )

سٹوڈنٹس سوشل فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان، فہیم برنی، انجینئر وسیم

فاروقی، ابوہریرہ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا نور حسین، انجمن فلاح و

بہبود برائے خواتین کی چیئرپرسن بابرہ اسماعیل، شہلا سحر، انجمن طلبا اسلام

کراچی کے ناظم حسان الرحمن، انصار برنی ٹرسٹ کا وفد، ایدھی فاﺅنڈیشن کا

وفد، درس قرآن ڈاٹ کام کے رہنما شفیق اجمل، غریب اتحاد پارٹی کے صدر

الحاج حسین ہارون، ہیومن رائٹس انٹرنل فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ہاشم سندھیان،

آواز کراچی کے صدر انتخاب عالم سوری، شہزاد مظہر، اسلامی جمیعت طلبا کا

وفد، مہاجر قومی موومنٹ کا وفد، محب سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم

فاروقی، محبان کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن خان، پاکستان فلاح پارٹی

کراچی کے رہنما حافظ عابد نے شرکت کی اور مستقبل میں بھی بھرپور تعاون

کی یقین دہانی کرائی۔

عافیہ کی رہائی تک ، عافیہ کی رہائی تک ، عافیہ کی رہائی تک

عافیہ کی رہائی تک ، عافیہ کی رہائی تک ، عافیہ کی رہائی تک

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply