عاصم سلیم باجوہ مستعفی ،خالد منصور معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات

Spread the love

عاصم سلیم باجوہ مستعفی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، وزیراعظم نے خالد منصور کو

معاون خصوصی برائے سی پیک افیئرز تعینات کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم نے

خالد منصور کو معاون خصوصی برائے سی پیک افیئر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ خالد

منصور خوش آمدید اور اﷲ آپکا حامی و ناصر ہو۔ دوسری جانب چیرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئر

مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں

جس نے مجھے سی پیک اتھارٹی کے اہم ادارے کو مستقبل کے سمت کا تعین کرتے ہوئے تمام سی

پیک منصوبوں کے لیے ونڈو کے طور پر اٹھانے اور چلانے کا موقع دیا۔ یہ سب کچھ وزیراعظم

عمران خان اور انکی حکومت کے مکمل اعتماد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے لکھا

کہ سی پیک کی ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، میری نیک خواہشات خالد منصور کیلئے ہیں جو اسے

آگے لے جانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن ہے، یہ ہمیں ترقی

یافتہ اور مکمل طور پر ترقی یافتہ ملک میں بدل دے گا، انشاء اﷲ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر برائے

منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں سی پیک کو آگے

بڑھانے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے دوسرے مرحلے میں منتقلی کے ساتھ اہم

منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرنے پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ

کا شکر گزار ہوں۔ ان کی لگن اور عزم بڑی طاقت اور حمایت کا ذریعہ تھی۔ اسد عمر نے مزید لکھا

کہ خالد منصور کو سی پیک افیئر کا معاون خصوصی بننے پر خوشآمدید کہتا ہوں۔ خالد منصور

کارپوریٹ تجربہ کار، چینی کمپنیوں کے ساتھ سی پیک کے بڑے منصوبوں پر براہ راست شامل رہے

ہیں، سی پیک کو آگے لے کر جانے میں ان کا وسیع تجربہ کار مدد گار ثابت ہو گا۔

عاصم سلیم باجوہ مستعفی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply