گلوکارعاصم اظہر کی میم پرہانیہ کا سخت ردّعمل، شعیب اختر بھی ہمنوا

گلوکارعاصم اظہر کی میم پرہانیہ کا سخت ردّعمل، شعیب اختر بھی ہمنوا

Spread the love

لاہور، راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) عاصم اظہر ہانیہ عامر

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ میم والے ٹوئٹ

پر اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی جانب سے جہاں سخت الفاظ میں ردّعمل دیا گیا ہے

وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے

مشہور شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں کو یہ سوچنے

پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ بھی ڈھکے چُھپے الفاظ میں ہانیہ عامر کا ساتھ دینے

میدان میں آگئے ہیں-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ

کرتے ہوئے لکھا کہ آپ یا تو سیلیبرٹی ہو سکتے ہیں یا تلخ ماضی۔ اداکارہ نے

اپنے اس ٹوئٹ میں کسی کو مخاطب نہیں کیا لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب

سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہانیہ عامر نے یہ ٹوئٹ عاصم اظہر کے حالیہ ٹوئٹ

کے جواب میں کیا ہے۔ ہانیہ کے ٹوئٹ سے قبل عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ

پر ایک مزاحیہ میم شیئر کی تھی جو بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کے فلم کے سین

پر بنائی گئی تھی۔ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں’ الحمد اللّہ ‘

لکھا تھا اور ساتھ ہی قہقہوں والا ایموجی بھی بنایا تھا۔ گلوکار کے اس ٹوئٹ نے

مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا تھا اور صارفین کا کہنا تھا عاصم اظہر نے

ہانیہ عامر کی حالیہ وائرل ویڈیو پر یہ ردِعمل دیا ہے۔

=-= انفلوئنسرز دنیا میں کئی اہم چیزیں بات کرنے کیلئے ہیں، راولپنڈی ایکسپریس

ادھر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب اختر

نے لکھا کہ اس دُنیا میں کافی اہم چیزیں بھی ہو رہی ہیں۔ بھائیو، بہنو، بچو اور

انفلوئنسرز آپ سب ان پر بھی بات کر لیں۔ سابق کرکٹر کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد

اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے یہ پیغام ڈھکے چُھپے الفاظ میں اداکارہ ہانیہ

عامر کا ساتھ دینے کے لیے جاری کیا ہے۔ تاہم شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں

کہیں بھی اداکارہ ہانیہ عامر کا نام استعمال نہیں کیا، اسی لیے سوشل میڈیا صارفین

کشمکش میں مبتلا ہیں کہ اُنہوں نے یہ ٹوئٹ کس کے لیے کیا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

واضح رہے حال ہی میں ہانیہ عامر نے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت کے ساتھ

ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ ہانیہ

عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا

ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے

ساتھ تھیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر

کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ

بنایا گیا اور اب شوبز شخصیات کی بڑی تعداد ہانیہ کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے

اُن کے لیے مختلف پیغام جاری کررہی ہے۔

عاصم اظہر ہانیہ عامر

Leave a Reply