عاصم اظہر شفقت محمود

عاصم اظہر کی شفقت محمود سے ‘بچوں پر ترس کھانے’ کی درخواست

Spread the love

عاصم اظہر شفقت محمود

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت سے ‘بچوں

پر ترس کھانے’ کی درخواست کی ہے۔ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس

تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ تاہم چند روز قبل وفاقی وزیر تعلیم نے مکمل ایس او پیز

کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اور اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان

کیا تھا۔ شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ جو اضلاع کورونا وائرس نے متاثر نہیں ہیں وہاں

یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔وزیرتعلیم کے اس اعلان کے بعد گلوکار عاصم اظہر

نے ایک بار پھر شفقت محمود سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ عاصم

اظہر نے ٹوئٹر پر شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ”ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس

کھالیں۔”ایک اور ٹوئٹ میں گلوکار نے لکھا طالبعلم امتحانات میں شرکت کے بعد اگر کووڈ کو گھر پر

لے آئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر نے اسکولز کھولنے

سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ” وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے

اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو

جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے

درخواست کرتے ہوئے کہا ”براہ مہربانی ‘کچھ کریں’ اور بچوں کا ساتھ دیں۔”

عاصم اظہر شفقت محمود

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply