155

کشمیری خواتین کا ریپ بھارتی فوج کا ہتھیار بن چکا، عارف علوی

Spread the love

اسلام آباد (جتن آن لائن مانئٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا

ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج عصمت دری کو ہتھیار کے طور پر

استعمال کر رہی ہیں۔ اتوار کو اپنی ٹویٹ میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے

بھارتی ٹی وی پروگرام کا ایک کلپ ٹیگ کیا جس میں ایک بھارتی ریٹائرڈ فوجی

آفیسر ایس پی سنہا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا رہنما ہے، شرمناک طور پر کشمیری

خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت آگ سے کھیل رہا ہے جو اس کے سیکولرزم کو جلا کر راکھ کردیگی، صدر عارف علوی

صدر مملکت نے کہا میجر جنرل (ر) ایس پی سنہا ٹی وی پر بیٹھ کر کشمیری

خواتین کی عصمت دری کی وکالت کر رہا ہے جس سے بھار تی مقبوضہ

کشمیر میں خواتین کیساتھ سلوک کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جہاں اس قسم

کے لوگوں کو وسیع اختیارات دے کر انہیں چھوٹ دی گئی ہے۔

یاد رہے یوں تو گزشتہ 72 سال سے بھارتی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں

ظلم کے پہاڑ توڑتی چلی آ رہی ہیں لیکن امسال مودی سرکار کی 5 اگست کو

ملکی آئین میں حاصل کشمیر کو خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جہاں

اب تک مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں.پوری وادی جیل بنا دی

گئی ہے-

Leave a Reply