عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

عابد علی بچھڑے

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز )نامور اداکار عابد علی کو اپنے مداحوں سے

بچھڑے ایک سال بیت گیا۔عابد علی نے مارچ 1952 میں کوئٹہ میں آنکھ کھولی

اورابتدائی تعلیم کوئٹہ سے ہی حاصل کی۔ عابد علی کو بچپن سے ہی فنون لطیف

کی دنیا سے پیار تھا۔ وہ مختصر کہانیاں لکھا کرتے تھے اور مصور سے بھی بیحد

لگا تھا۔فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عابد علی نے ریڈیو پاکستان سے

اپنے فنی کرئیر کا آغاز کیا اور 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے

تھے۔ عابد علی نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔عابد

علی کو امجد اسلام امجد کے لکھے ہوئے ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

تھی۔عابد علی کے مقبول ڈراموں میں پیاس، دوریاں، مہندی، دیار دل اور دیگر

شامل ہیں۔ عابد علی ہمیشہ مختلف کرداروں میں اپنے آپ کو سمو لیتے تھے اور

ہمیشہ ناظرین سے دل کھول کر داد وصول کرتے تھے۔عابد علی کے مشہور

ڈرامے بطور اداکار آج بھی مداحوں کے سینے میں دل بن کر دھڑک رہے ہیں۔ ہم

نیٹ ورک کے مشہور ڈراموں میں انہوں نے دیار دل ،کچھ نہ کہوں، بنٹی آئی لو یو

میں اپنی اعلی اداکاری کے جوہر دکھائے۔لیجنڈ اداکار نے 1993 میں ڈرامہ سیریل

دشت سے ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو

پرائڈ آف پارفامنس سے نوازا تھا۔جگر کے سرطان میں مبتلا عابدعلی کو سانس کی

تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ

دوران علاج ہی گزشتہ سال 5 ستمبر کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے اور

اس طرح پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک لیجنڈ اور اداکاری کی درسگاہ سے محروم

ہو گئی۔

عابد علی بچھڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply