0

عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں وہ میری روحانی استاد بھی ہیں صنم ماروی

Spread the love

گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ میرا تعلق سندھ سے ہے جہاں سیون شریف کے قریب ایک چھوٹا سا گاؤں ہے ،جب میری عمر تین سال تھی تو میرے والد کو قتل کر دیا گیا ،والدہ نے دوسری شادی کر لی اور میرے دوسرے باپ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ موسیقی سے بھی شوق رکھتے تھے اور انہوں نے ہی گلوکاری میں میری بھرپور سرپرستی کی ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے گلوکاری کا آغاز کیا اور جو گانا میں نے پیش کیا وہ میرے والد کی کمپوزیشن تھی ۔انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کی گائیکی سے متاثر ہوں اور وہ میری روحانی استاد بھی ہیں ۔صنم ماروی نے کہا کہ میری کامیابیوں کا کریڈٹ میرے والد اور میرے بچوں کے والد حامد بلول کے سر جاتا ہے ۔

Leave a Reply