76

عابدہ پروین کیساتھ کام نے زندگی بدل دی، علی سیٹھی

Spread the love

اسلام آباد(فلم رپورٹر)گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ گلوکارہ عابدہ پروین

کیساتھ کام نے ان کی زندگی بدل کررکھ دی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ

انہیں عابدہ پروین کیساتھ2016ء میں کوک سٹوڈیو سیزن 9میں کام کرنے کا موقع

ملا اور یہ تجربہ ان کے لیے آسان نہیںتھا کیونکہ عابدہ پروین دو ہارمونیم اور دو

ٹیبلز کے علاوہ موسیقی کا کوئی پانچواں آلہ استعمال نہیں کرتیں، ان کیساتھ یہ چار

چیزیں ہوتی ہیں اور ان کی آواز ہوتی ہے، چاہیے ان کے سامنے 10ہزار سامعین

ہوں یا ایک لاکھ وہ انہی آلات موسیقی سے سب کرتی ہیں، انہوںنے کہا کہ عابدہ

پروین کیساتھ کام نے ان کی زندگی کو مختلف پہلوں سے بدلا ہے اور انہیں ان

کیساتھ کام کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا‘علی سیٹھی کی2019ء میں6گانے

ریلیز ہوئے۔

Leave a Reply