عائزہ خان، زارا انور عباس کا انکشاف، حرامانی کا شکوہ، فیروز خان کا مشورہ

عائزہ خان، زارا انور عباس کا انکشاف، حرامانی کا شکوہ، فیروز خان کا مشورہ

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) عائزہ خان کا انکشاف

خوبصورت اداکارہ و ماڈل عائزہ خان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ اپنی

منہ دکھائی سمیت شادی کی سب ہی رسموں سے متعلق بات کرنا پسند نہیں کرتیں،

مقبول اور باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی اپنی شادی

پر نہیں بلاتا، اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے ان کی شادی کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ

شادی کے روز ہی اسد کی ناراضگی کی وجہ بن گیا، جبکہ اداکار فیروز خان کا

کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک سے زائد بار کرنی

چاہئے-

=–= شوبز دنیا سے ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم

انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ میزبان کیساتھ سوالوں جوابوں

کو خوب انجوائے کر رہی ہیں اور مداحوں کو خود سے متعلق نئی نئی باتیں بتا

رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں میزبان کی جانب سے عائزہ خان سے سوال کیا جاتا ہے کہ

عائزہ خان کو منہ دکھائی میں کیا ملا تھا؟ اس کا جواب دیتے ہوئے عائزہ خان کا

کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کی رسموں سے اور منہ دکھائی سے متعلق بات کرنا پسند

نہیں کرتیں، وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور بھی ٹاک شوز پر اس موضوع پر بات

نہیں کرتے، وہ سمجھتے ہیں کہ جو ہماری آپس کی باتیں ہیں وہ ہم دونوں کسی

سے بھی شیئر نہ کریں۔ اسی لیے وہ کبھی بھی کسی کو یہ بھی نہیں بتاتیں کہ انہیں

منہ دکھائی میں کیا ملا تھا۔

=-.-= مداحوں نے عائزہ خان کو کوئین قرار دیدیا

اداکارہ عائزہ خان کی نئی ادائیں مداحوں کو بھا گئیں اورانہوں نے عائزہ کو کوئین

قرار دیدیا۔ عائزہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر نئی تصویریں شیئر

کی گئی ہیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز میں نظر آ رہی ہی۔ عائزہ

خان کی ان تصویروں پر ان کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس

اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ عائزہ خان کے کچھ مداحوں کی جانب

سے کمنٹ باکس میں انہیں کوئین قرار دیدیا گیا ہے۔

=-.-= مجھے کوئی اپنی شادی پر نہیں بلاتا، حرا مانی کا شکوہ

مقبول اور باصلاحیت اداکارہ حرا مانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کوئی اپنی شادی

پر نہیں بلاتا۔ حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے ایک ٹی وی پروگرام حرا مانی نے

اقرا عزیز اور یاسر حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب میں

دیکھا، اقرا اور یاسر اپنے بچے کیساتھ پارک میں کھیل رہے ہیں اور بہت خوش

ہیں۔ میزبان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اقرا اور یاسر نے تو آپ کو اپنی شادی پر

بھی نہیں بلایا تھا پھر بھی آپ ان کیلئے دعا کرتی ہیں۔ حرا مانی نے کہا کہ ہاں نہ

جانے کیوں مجھے کوئی کیوں اپنی شادی پر نہیں بلاتا جبکہ مجھے بیگانوں کی

شادی میں جانے کا بہت شوق ہے لیکن لوگ نہیں بلاتے۔ اداکارہ کے شکوے پر

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو مارننگ شوز کی شادیوں میں بھی کوئی نہیں بلاتا؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں خود ہی مارننگ شوز کی شادیوں میں نہیں جاتی۔

حرا مانی نے مزید کہا مجھے مارننگ شوز بہت پسند ہیں لیکن میں خود مارننگ

شو کی شادیوں میں جانے سے گریز کرتی ہوں۔

=-.-= اسد شادی کے روز ہی ناراض ہو گئے تھے، زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے ان کی شادی کا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ شادی کے

روز ہی اسد کی ناراضگی کی وجہ بن گیا۔ زارا نور عباس شوہر اور اداکار اسد

کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو

اپنی شادی اور شوبز کیرئیر سے متعلق گفتگو کی۔ دوران شو زارا اور اسد نے بتایا

کہ ہم نے سوچا تھا کہ ہم شادی بہت سادگی سے کریں گے لیکن وہ ہو نہیں پائی۔

زارا نور نے کہا کہ شادی پر میرا لہنگا اتنا بڑا تھا کہ وہ اسد کے پیروں میں آ رہا

تھا اور اسد نے مجھ سے منہ بنا لیا تھا۔

=-.-= فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے، شادی ایک

سے زائد بار کرنی چاہئے۔ فیروز خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ مجھے چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہئے تھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں

نے شادی کرنے میں تاخیر کردی۔ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، شادی آپ

کو بہت کچھ سکھاتی ہے، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ

علیہ وآلہ وسلم نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔

فیروز خان کی علیزے سے 2018ء میں شادی ہو چکی ہے اور ان کا ایک بیٹا

سلطان فیروز بھی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

عائزہ خان کا انکشاف ، عائزہ خان کا انکشاف ، عائزہ خان کا انکشاف

Leave a Reply