ظہیرعباس، وسیم اکرم اور وقار یونس بنے پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ

ظہیرعباس، وسیم اکرم اور وقار یونس بنے پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) ظہیر عباس وسیم وقار

لیجنڈری کرکٹرز ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس نے پی سی بی ہال آف فیم

کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان تین سابق کھلاڑیوں کے علاوہ عمران

خان، جاوید میانداد اور حنیف محمد بھی پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔ پی

سی بی نے ابتدائی طور پر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل تمام چھ پاکستانی

کرکٹرز کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا ہے۔ رواں برس سمیت اب ہر سال

مزید تین شخصیات اس فہرست میں شامل ہوتی رہیں گی۔ پی سی بی ہال آف فیم میں

شامل ہونے والی نئی شخصیات کا اعلان ہر سال 16 اکتوبر کو کیا جائیگا۔ یہ وہی

تاریخ ہے جب 1952ء میں پاکستان نے پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انٹرنیشنل کرکٹ سے کم از کم پانچ سال قبل ریٹائر ہونیوالے کرکٹر پی سی بی ہال

آف فیم کا حصہ بننے کے اہل ہوں گے۔ 78 ٹیسٹ میچوں میں 5062 رنز بنانے

والے ظہیر عباس کا کہنا ہے پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا ان کیلئے مسرت کا

باعث ہے۔ اپنے ادارے سے ملنے والے ایسے اعزازات کسی بھی سپورٹس مین کی

محنت کا ثمر ہوتے ہیں۔ ان اعزازات سے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں میں ملک

کی نمائندگی کا جذبہ بڑھے گا بلکہ وہ محنت کو بھی اپنا شعار بنائیں گے۔

=-.-= ہال آف فیم کا حصہ بننا قابل فخر لمحہ ہے، وسیم اکرم

104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 502

وکٹیں حاصل کرنیوالے لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی ہال

آف فیم کا حصہ بننا ان کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، فی الحال پی سی بی نے آئی سی

سی ہال آف فیم میں شامل چھ پاکستانی کرکٹرز کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

کیا ہے، امید ہے ہر سال مزید مایہ ناز پاکستانی کرکٹرز اس فہرست کا حصہ بنتے

چلے جائیں گے۔ وہ اس اقدام کے آغاز پر پی سی بی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،

ایسے اقدامات سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

=-.-= سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے، وقار یونس

پاکستان کی جانب سے 87 ٹیسٹ میچوں میں 373 وکٹیں حاصل کرنیوالے وقار

یونس نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 262 میچز میں 416 وکٹیں حاصل کی

تھیں کا کہنا تھا پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیں۔ بطور

کھلاڑی، کپتان، کوچ اور کمنٹیٹر وہ اپنی زندگی کے 30 سال اسی کھیل کے نام کر

چکے ہیں، خوشی ہے آج اسی کھیل کی وجہ سے انہیں ایک اور اعزاز سے نوازا

گیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے مختلف میدانوں پر باؤلنگ

کرنے پر انہیں فخر ہے، یہ اعزازات نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق اور جذبہ مزید

بڑھائیں گے۔

ظہیر عباس وسیم وقار

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply