جعلی لائسنس کیس پائلٹ

پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنےوالے 4 طیارے خریدنے کا فیصلہ

Spread the love

طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس320

طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ

کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارےحاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نیرو باڈی کے 4

نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی

بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایاکہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320

پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے

اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کاروباری ضروریات

کے مطابق نئے طیارے حاصل کررہی ہے، پی آئی اے بزنس پلان میں 8 سے زائد طیارے شامل

کرنے کی منصوبہ بندی ہے، پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں بوئنگ 777 طیارے بھی شامل کیے

جائیںگے۔ پی آئی اے کے ہوائی بیڑے میں بوئنگ 777 طیارے بھی شامل کیے جائیںگے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply