مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے جاپانی ائیرویز کا انوکھا کام، طیارہ بنایا ریستوران

مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے جاپانی ائیرویز کا انوکھا کام، طیارہ بنایا ریستوران

Spread the love

ٹوکیو(جے ٹی این آن لائن دلچسپ و عجیب نیوز) طیارہ بنایا ریستوران

عالمی کرونا وائرس کی وباء نے جہاں مختلف شعبوں کو متاثر کیا ہے وہیں

ایئرلائن کمپنیوں کو بھی شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن جاپانی

ایئرلائن نے نقصان کا توڑ نکال لیا ہے، پروازوں پر پربندی کے باعث ہونے والے

مالی نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے جاپانی ایئرلائن آل نیپون ایئرویز( اے این اے )

نے طیارے کو متبادل کے طور پر ریستوران میں تبدیل کردیا جس میں مختلف

اقسام کے کھانے میسر ہوں گے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق نیپون ایرویز کا پارک شدہ

طیارہ اب مہنگے ترین ریستوران کا کام کر رہا ہے جہاں شہریوں کے لیے کھانے

کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے- جسے عوامی سطح پر بے حد

مقبولیت مل رہی ہے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ و عجیب خبریں =–= پڑھیں =–=

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر عوام مذکورہ جہاز میں انواع

اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، 11 دن کے لیے یہ سروس مہنگی

ضرور ہے لیکن پہلی بار کسی جہاز میں سفر کے بجائے کھانے کا موقع ملے گا،

طیارے میں فرسٹ اور بزنس کلاس کا بھی آپشن موجود ہے، خواہش مند افراد

جاپانی اور مغربی دونوں قسم کے کھانوں کے مزے لے سکتے ہیں جن کی قیمتیں

29 ہزار یین (جاپانی کرنسی) سے 59 ہزار یین ہوں گی، سیٹ بکنگ کی صورت

میں کسی بھی شخص کو صرف 3 گھنٹے بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

طیارہ بنایا ریستوران

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply