بھارت طوفان تباہ کاریاں

خلیج بنگال پیداہونیوالے طوفان’’ یاس‘‘ میں مزید شدت آگئی

Spread the love

طوفان یاس میں شدت

نئی دہلی /ڈھاکہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) خلیج بنگال میں بننے والاسمندری طوفان یاس شدید ترین

سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ماہر ماحولیات کا کہنا

ہے شدید ترین سمندری طوفان شمال میں بھارتی ریاست اوڑیسا اور مغربی بنگال کی جانب بڑھ رہا

ہے ،یاس طوفان کے 26مئی کو بھارتی علاقے بالاسور کے ساحل تک پہنچنے کا امکان ہے، ماہرِ

ماحولیات کا کہنا ہے اس دوران ہواؤں کی رفتار 150سے160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ

ہواؤں کی رفتار 170سے180کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبلی

سمندری طوفان ٹاٹے کی تباہ کاریاں جاری ، 22افرادہلاک اور 18زخمی ہو گئے، 2لاکھ سے زائد

گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ سمندری طوفان ٹاٹے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں

سے ٹکرا گیاتھا، سمندری طوفان کی وجہ سے 190کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی

تھیں۔ سڑکیں تباہ ہو گئیں، درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ طوفان کی وجہ سے

ہونیوالی بارشوں سے ممبئی کی گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں،متاثرہ علاقوں میں امدادی کام اب

بھی جاری ہیں۔ ممبئی کے علاقہ میں سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد کشتی پہلے بے سمت ہوئی اور

بعد ازاں ڈوب گئی جس پر سوار کم از کم127افراد لاپتہ ہوگئےتھے۔

طوفان یاس میں شدت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سمندری طوفان

Leave a Reply