طلبہ کی اپیل منظور، اوپن یونیورسٹی داخلوں کی تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع 0

طلبہ کی اپیل منظور، اوپن یونیورسٹی داخلوں کی تاریخ میں یکم نومبر تک توسیع

Spread the love

اسلام آباد( جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) طلبہ کی اپیل منظور

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے

ملک بھر سے طلباء و طالبات کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر

غور کرتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021ء کے دوسرے مرحلے کے داخلوں کی

تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دیدی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین کے مطابق دوسرے مرحلے میں پیش

کئے گئے تعلیمی پروگراموں جن میں بی اے جنرل(ایسوسی ایٹ ڈگری اِن

آرٹس)، بی کام (ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس)، بی بی اے، 2 سالہ ایسوسی ایٹ

ڈگری اِن ایجوکیشن، 10مضامین میں بی ایس پروگرامز، ایک سالہ پوسٹ

گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ڈیڑھ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل

ہیں، ان پروگرامز میں داخلے کے خواہش مند نئے اور پہلے سے جاری طلبہ لیٹ

فیس چارجز کے ساتھ یکم نومبر تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ بینکوں کو نئی

تاریخ تک داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تمام پروگراموں

کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں-

=-،-= داخلے کے خواہاں طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، انتظامیہ

داخلے کے خواہشمند نئے طلبہ یونیورسٹی ویب سائٹ پر آن لائن ایڈمشن فارم

لنک کے تحت ایڈمشن فارم برائے نئے طلبہ کے باکس جب کہ پہلے سے داخل

طلبہ انرولمنٹ برائے جاری طلبہ کے باکس میں لاگ اِن ہو کر آن لائن اپلائی

کریں گے۔ آن لائن اپلائی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مطلوبہ فیس کا چالان

فارم خود بخود جنریٹ ہو جائے گا، چالان پرنٹ کر کے طلبہ کو داخلہ فیس

UBL ،MCB ،ABL اور FWB کی کسی بھی برانچ میں مقررہ تاریخ تک

جمع کروانا ہو گی۔

طلبہ کی اپیل منظور ، طلبہ کی اپیل منظور ، طلبہ کی اپیل منظور

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply