74

کرونا وائرس، 8 کروڑ 50 لاکھ طلبہ کیلئے تعلیم کے دروازے بند

نیویارک(جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) طلبہ تعلیم دروازے بند

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس و ثقافت یو نیسکو نے بتایا ہے نول کرونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑی تعداد میں طلبا و طالبا ت اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں : بہتر تعلیمی کارکرد گی کیلئے طلبہ کی 7 گھنٹے نیند ضروری

عالمی ادارے یونیسکو کی نوول کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر ہونے والے اثرات سے متعلق حال ہی میں جاری کردہ تازہ ترین جائز رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں مجموعی طور پر8 لاکھ 50 ہزار طلبہ کرونا وباء کے باعث گھروں میں بند ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تعداد پوری دنیا کے کل طلبہ کا نصف ہے۔ عالمی تنظیم کا کہنا تھا کرونا وائرس سے ایک سو دو ممالک میں سکول اور یونیورسٹیاں مکمل طور پر بند کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 11 دیگر ممالک میں جزوی طور پر تعلیمی نظام متاثر ہوا ہے۔

کرونا وباء سے دنیا کے 171 ممالک متاثر ہوچکے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں دیگر شعبوں کی طرح کرونا وباء سے تعلیم کے شعبے کو بھی سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ یونیسکو نے تقریبا دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ حکام کے کرونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں متعدد ممالک میں سکولوں کی بندش کا سامنا ہوگا جس کے نتیجے میں تین کروڑ طلبہ تعلیم سے محروم ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے اب تک کرونا سے 171 ممالک متاثر، 8 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور دو لاکھ بیمار ہو چکے ہیں۔

طلبہ تعلیم دروازے بند

اپنا تبصرہ بھیجیں