طبلہ نوازعارف مہدی انتقال کرگئے، فوک گلوکار شوکت علی سپرد خاک، رسم قل آج

طبلہ نوازعارف مہدی انتقال کرگئے، فوک گلوکار شوکت علی سپرد خاک، رسم قل آج

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) طبلہ نوازعارف مہدی

شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی بھی خالق حقیقی سے

جا ملے، عارف مہدی حسن کا انتقال ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہوا، وہ طویل عرصہ

سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے، مرحوم عارف مہدی حسن نے سوگ

واران میں دو بیگمات کو چھوڑا ہے۔ مرحوم مہدی حسن فاﺅنڈیشن کے بانی صدر

اور ماہر طبلہ نواز تھے۔

=–= فوک گلوکار شوکت علی کی تجہیز و تدفین، اہم شخصیات کی عدم شرکت

برصغیر میں فوک گائیکی کا رانجھا کہلانے والے شوکت علی خان کو آہوں اور

سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں اداکار راشد محمود اور نواز

انجم کے سوا شوبز، حکومت یا اپوزیشن کے کسی رہنما نے شرکت نہ کی، 1965ء

کی جنگ میں اپنے ملی نغموں سے پوری قوم کا حوصلہ بلند کرنیوالی آواز مکمل

خاموش ہو گئی 76 سالہ فوک گلوکار جگر کے عارضے سے طویل عرصہ جنگ

لڑنے کے بعد جمعہ کی صبح جان کی بازی ہار گئے تھے-

=—= شوبز دنیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

اس موقع پر شوکت علی کے صاحبزادوں کا کہنا تھا ان کے والد دنیا بھر میں

پاکستان کا چہرہ تھے، لیکن ان کی نماز جنازہ میں حکومت یا اپوزیشن رہنماؤں نے

شرکت نہیں کر کے مایوس کیا، مرحوم شوکت علی نے پسماندگان میں بیوہ، تین

بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، شوکت علی کو وائس آف پنچاب سمیت پرائیڈ آف

پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

=–= شوکت علی کی آواز عرصہ تک کانوں میں گونجتی رہے گی، فوزیہ سعید

ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے

نامور گلوکار شوکت علی کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا

شوکت علی کی آواز ایک عرصہ تک شایقین کے کانوں میں گونجتی رہے گی، وہ

اپنے منفرد انداز اور گائیگی کی وجہ سے پاکستان کے تمام حلقوں میں یکساں

مقبول تھے اور انھیں عوامی گلوکار کا درجہ حاصل تھا وہ بیک وقت سنجیدہ

محفلوں اور عوامی مقامات پر سنے جاتے تھے، جب بہار آئی تو صحرا کی طرف

چل نکلا، کیوں دور دور رہندے ھو، کدی تے ہنس بول وے، معروف گیتوں نے ان

کی شہرت کو چار چاند لگا دئیے، شوکت علی کی وفات دنیائے فن کیلئے ایک بہت

بڑا نقصان ہے، اللہ تعالی لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور

مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ الٰہی آمین

طبلہ نوازعارف مہدی

=قارئین= کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply