0

طاہر القادری 68برس کے ہو گئے،وزیراعظم، بلاول کانیک خواہشات کا اظہار

Spread the love

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج 19فروری کو 68برس کے ہو گئے،وزیراعظم عمران خان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سردار عتیق احمد خان نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، ڈاکٹر نورالحق قادری ،فواد چودھری ،صوبائی وزراء نے بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کو مبارکباد دی اور ان کی فروغ امن کے ضمن میں دینی، قومی ،بین الاقوامی خدمات کو سراہا ۔اس موقع پر قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ میرے لیے بہترین تحفہ یہی ہے کہ کارکن خدمت قرآن کے سلسلے میں میرے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو ہر گھر تک پہنچائیں، قرآن صراط مستقیم ،ہدایت، نجات اور فلاح کا ضامن ہے۔ طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان بھر میں منہاج القرآن کی تنظیمات آج (19فروری )کیک کاٹیں گی ۔اس کے علاوہ یورپ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے 100ملکوں میں قائم منہاج القرآن کی تنظیمات اسلامک سنٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد کرینگی اور اپنے قائد کی علمی، تحقیقی ،فلاحی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرینگی۔لاہور میں مرکزی تقریب منہاج یونیورسٹی میں منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ہونگے۔

Leave a Reply