0

طالبان کے ساتھ دوحہ میں 3روزہ مذاکرات مثبت رہے،زلمے خلیل زاد

Spread the love

امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔جمعرات کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے لیے نامزد امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3روز مثبت مذاکرات ہوئے، دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ آئندہ 2دن فریقین آپس میں مشاورت کریں گے، دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں۔

Leave a Reply