طالبان کرکٹ کے دلداہ، برسر اقتدار آنے پرافغان ٹیم برقرار رکھنے کا اعلان

طالبان کرکٹ کے دلداہ، برسر اقتدار آنے پرافغان ٹیم برقرار رکھنے کا اعلان

Spread the love

کابل (جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) طالبان کرکٹ کے دلداہ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور جنگی میدان میں کامیابیوں کے بعد دنیا بھر

میں کرکٹ مداح افغانستان کی تیزی سے ابھرتی ہوئی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے

پریشان ہیں، تاہم دوحہ میں افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے میڈیا سے بات

کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان ہی افغانستان میں کرکٹ لیکر آئے تھے اور اب اگر وہ

برسر اقتدار آئے تو افغانستان میں کرکٹ جاری رہے گی اور موجودہ ٹیم برقرار

رہے گی۔ ادھر افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان حکمت حسن نے میڈیا کو بتایا کہ

افغانستان کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں ہونیوالی سیریز کے لیے

تیار ہے اور امید ہے کہ اتوار کو ٹیم دورے کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ ٹیم میں

دو مزید تبدیلیاں کرتے ہوئے نور علی زاردان اور حضرت زادہ کو شامل کیا گیا

ہے اور حشمت اللہ شہیدی کی بطور کپتان یہ پہلی سیریز ہو گی۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

قطر سے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سہیل شاہین نے افغانستان میں کرکٹ کے

مستقبل کے حوالے سے خدشات کو کم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کرکٹ

جاری رہے گی اور جو بھی ہم سے ہو سکے تو کرکٹ میں مزید بہتری لائیں گے۔

جس وقت ہم برسراقتدار تھے تو کرکٹ کو ہم نے ہی متعارف کروایا تھا۔ مجھے یاد

ہے جب میں اسلام آباد تھا تو میں اور ضعیف صاحب ٹیسٹ میچ دیکھنے گئے

تھے، کرکٹ جاری رہے گی، میچ دیکھنے کا وہ ایک اچھا تجربہ تھا، ہم خوش

تھے، ہمارے کھلاڑیوں نے وہاں میچ کھیلا، وہ ایک شاندار میچ تھا۔ اگرچہ ہم اس

میں کامیاب نہیں ہوئے تھے، لیکن انہوں نے کوشش کی۔ انہوں نے محنت کی اور

دونوں ٹیموں میں بہت کم فرق تھا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان کے پچھلے دور حکومت میں سہیل شاہین پاکستان

میں ڈپٹی سفیر اور ملا عبدالسلام ضعیف سفیر تھے۔ طالبان ترجمان نے کہا کہ

موجود افغانستان کرکٹ ٹیم کے یہی کھلاڑی آگے بھی افغان ٹیم میں ہوںگے اور

اگر ہم کچھ اور بھی اضافہ کر سکے تو کریں گے۔ یہی لوگ ہوں گے یہی ہمارے

کھلاڑی ہیں۔ طالبان کرکٹ کے شیدائی ہیں افغانستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ایک

عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی امور پر رائے نہیں دے

سکتے اس لیے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ عمومی خیال کے

برعکس افغانستان میں کرکٹ سے منسلک لوگ طالبان کے قبضے کی صورت میں

کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں زیادہ پریشان نہیں ہیں کیونکہ سب کو پتا ہے کہ

طالبان کرکٹ کے شیدائی ہیں۔

طالبان کرکٹ کے دلداہ ، طالبان کرکٹ کے دلداہ

Leave a Reply