USA Flag

امریکہ نے عالمی تنظیموں کو طالبان اورحقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی

Spread the love

طالبان سے لین دین

واشنگٹن ،اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکہ نے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی

نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی ہے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ افغانستان میں امداد

کے بہاؤ کی مزید راہ ہموار کرنے کیلئے دو لائسنس بھی جاری کر رہا ہے ، کیونکہ امریکہ کو

خدشہ ہے اس کی طالبان پر عائد پابندیاں افغانستان میں انسانی بحران کو بڑھا سکتی ہیں،امریکی

محکمہ خزانہ کے مطابق ایک لائسنس امریکی حکومت، این جی اوز اور اقوام متحدہ سمیت مخصوص

عالمی تنظیموں کو طالبان یا حقانی نیٹ ورک کیساتھ لین دین میں ملوث ہونے کی اجازت دیتا

ہے،دوسرا لائسنس عالمی تنظیموں کو طالبان حکومت کیساتھ خوراک، ادویات اور طبی آلات کی برآمد

سے متعلق کچھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔دوسری طرف یورپی یونین کی جانب سے موجود ہ

مرحلے میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے افغانستان میں قیام

امن کیلئے پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیاہے او رکہا ہے کہ کابل میں حکومت جامع ہونی

چاہئے جس میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جانی چاہئے، یورپی یونین نے اس برس کے آغاز

سے اب تک افغانستان کو امداد کی مد میں پانچ کروڑ ستر لاکھ یورو فراہم کئے ہیں، یورپی اتحاد نے

اس رقم کو چارگنا کرنے کا اعلان کیا اور گزشتہ ہفتے جنگ سے تباہ حال ملک کیلئے اضافی دس

کروڑ یورو کا اعلان کیا گیا، ہم ملک میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کیلئے افغانستان کو امداد

فراہم کرتے رہیں گے ۔ سرکاری نشریاتی ادارے کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران پاکستان

میں یورپی یونین کی سفیر ایند رولا کیمینارانے کہا پا کستان نے افغانستان سے یورپی یونین کے

باشندوں کے محفوظ انخلاء میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران یورپی یونین کے

نمائندوں اور یورپی یونین کے ملکوں کی شخصیات نے پاکستانی حکام کیساتھ متعدد ملاقاتیں کی ہیں

جن میں زیادہ تر افغانستان میں پیدا ہونیوالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اینڈرولا کیمینارا نے

پاکستان کے اس اعلان کو سراہا کہ کابل میں حکومت جامع ہونی چاہئے جس میں خواتین کو بھی

نمائندگی دی جانی چاہئے۔ یورپی اتحاد طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے

خطے میں ہونیوالی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ یورپی یونین افغانستان میں انسانی حقوق

اور جامع حکومت کے حوالے سے دلچسپی رکھتا ہے اور ملک چھوڑنے کے خواہشمند یورپی یونین

کے شہریوں اور افغان باشندوں کا انخلاء چاہتا ہے۔

طالبان سے لین دین

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply