zalm e khalil zaad

طالبان حملےبند کریں، زلمے خلیل

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے طالبان کے موسم

بہار کی جارحانہ کارروائیوں کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس

اقدام کا نتیجہ صرف افغان عوام کے لیے مزید غیر ضروری مصائب اور تباہی کی

صورت میں نکلے گا،دوسری جانب زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے

کہ اب جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات اور بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے ۔

انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پارٹی جو ان مقاصد کی مخالفت کرے گی اور تاریخ

کے غلط حصے پر ہوگی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے طالبان کے موسم بہار کی جارحانہ

کارروائیوں کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا نتیجہ

صرف افغان عوام کے لیے مزید غیر ضروری مصائب اور تباہی کی صورت میں

نکلے گا۔ طالبان کی جانب سے دوحہ قطر میں مذاکرات کے اگلے دور سے قبل 12

اپریل کو سالانہ حملوں کے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری جانب

واشنگٹن میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے طالبان

کو یاد دہانی کروائی کہ بین الاقوامی برادری نے اس مرحلے پر ہم آہنگی کی بات

کی تھی اور اب یہ عسکریت پسندوں کیلئے وقت ہے کہ وہ اس کال اور جنگ بندی

پر توجہ دیں۔نیویارک سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیے میں 15 رکنی

یو این ایس سی نے زور دیا کہ تنازع کے تمام فریقین انٹرا افغان مذاکرات اور بات

چیت شروع کرنے کے لیے موقع کا فائدہ اٹھائیں تاکہ اس کا نتیجہ سیاسی حل کی

صورت میں نکلے۔ادھر زلمے خلیل زاد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘اقوام متحدہ کا

بیان بھی یہ واضح کرتا ہے کہ جنگ اور تشدد کے خاتمے کے لیے طویل وقت

گزرچکا ہے اور اب جنگ بندی ہونی چاہیے اور مذاکرات اور بات چیت کا آغاز

ہونا چاہیے’۔انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی پارٹی جو ان مقاصد کی مخالفت کرے گی

اور تاریخ کے غلط حصے پر ہوگی۔

Leave a Reply