Taliban

فوج کی واپسی کے بعد طالبان افغانستان پر قبضہ کرسکتے ہیں، امریکی خفیہ ایجنسی

Spread the love

طالبان افغانستان پر قبضہ

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی خفیہ ادارے نے بائیڈن انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا

ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی دستوں کی واپسی کے دو سے تین سالوں کے دوران طالبان

پورے ملک پر ممکنہ طور پر قبضہ کرسکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اگر امریکہ اپنے فوجی

دستے افغان جنگ کے فریقین کے مابین اقتدار کی شراکت داری کے معاہدے کے بغیر واپس بلاتا ہے

تو طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کو بھی دوبارہ قدم جمانے موقع مل جائے گا۔ وائٹ ہاؤس نے اس

خبر پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

طالبان کا پولیس قافلے پر حملہ ، چیف سمیت 10اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان جنگجووں کے پولیس قافلے پر حملہ کے نتیجے میں ٹاؤن

پولیس چیف سمیت 10اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند کے

علاقے سنگین کی مرکزی شاہراہ پر طالبان جنگجووں نے پولیس قافلے پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا

اچانک تھا کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ پولیس قافلے پر حملے میں ٹاؤن پولیس چیف

محمد سروری سمیت 10اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول

کرلی ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 15طالبان بھی مارے گئے تاہم آزاد ذرائع

سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی پولیس نے ہلاک ہونے والے جنگجووں کی تفصیلات

فراہم کی ہیں۔ دریں اثنا قندھار صوبے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک

ہوگئے جب کہ صوبے کپیسا میں مبینہ طور پر طالبان نے افغان فوجی اہلکار کے والد کو قتل کرکے

بھائی کو اغوا کرکے لے گئے۔

طالبان افغانستان پر قبضہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( <a href=”https://jtnonline.com/category/%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%b9%d9%86%d9%88%d8%a7%d9%86/astrology-%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d8%b1%d9%88%da%ba-%da%a9%db%8c-%da%86%d8%a7%d9%84/” rel=”noopener” target=”_blank”>جتن آن لائن کُنڈلی</a> )

<a href=”https://twitter.com/jtnonline1″ rel=”noopener” target=”_blank”><strong>قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں</strong></a>

Leave a Reply