طالبان ارکان سیلفیاں لینے

طالبان ارکان پر سیلفیاں لینے ،سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندی

Spread the love

طالبان ارکان سیلفیاں لینے

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے اپنے تمام طالبان اراکین پر

سیلفیاں لینے اور سیاحتی مقامات کی سیر پر پابندیاں عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں

کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر دفاع کی جانب

سے یہ ہدایت تمام طالبان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی گئی ہیں اور سختی سے کہا گیا ہے کہ

تمام ارکان گشت پر مامور رہیں اور علاقہ چھوڑ کر باہر نہ جائیں۔ ملا محمد یعقوب نے اس بات پر

سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علم میں آیا ہے کہ طالبان جنگجو سرکاری دفاتر میں

بغیر کسی کام کے جاتے ہیں اور وہاں جا کر سیلفیاں بنانا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ

عجیب بات ہے کہ جس کا دل کرتا ہے وہ بغیر سوچے سمجھے حساس مقامات پر جا کر وہاں کی

تصاویر اتارنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح بے مقصد سیر سپاٹے کرنا ویڈیو بنانا اور تصاویر لینا

بہت ہی قابل اعتراض بات ہے، اس سے دنیا و آخرت میں کچھ بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔

طالبان ارکان سیلفیاں لینے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply