حکومت کا تعلیمی اداروں میں چھٹیاں مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 4لاکھ طالبات کے وظائف کے پیسے دیگر منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

طالبات وظائف کے پیسے

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پنجاب حکومت رواں سال 4 لاکھ طالبات کو وظیفے کے فنڈز تو نہ

دے سکی مگر اب ان فنڈز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے دیگر منصوبوں پر خرچ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں سرکاری سکولوں میں طالبات کی 80 فیصد حاضری کو

یقینی بنانے کے لئے ماہانہ وظیفے کا پروگرام شروع کیا گیا ۔جس کے تحت ہر ماہ فی طالبات کو 1

ہزار روپے مہینہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔ جس کے لئے سالانہ 5 اعشاریہ 8 ارب روپے کے فنڈز اس سال

بھی طالبات کے وظائف کیلئے رکھے گئے تھے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ وظائف کے لئے مختص بجٹ

کے اجرا کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعدد بار خط بھی لکھے لیکن انہیں بجٹ جاری ہی نہ

کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے خطوط پربھی محکمہ خزانہ نے فنڈ جاری نہ کیے۔ موجودہ دور

حکومت میں دو سال سے یہ فنڈ طالبات کو نہیں دئیے جارہے جبکہ وزیر تعلیم مراد راس بھی طالبات

کے وظیفے کی بندش پر متعدد بار بیانات دے چکے ہیں۔

طالبات وظائف کے پیسے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply