0

ضمنی مالیاتی بل19ءسینیٹ میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش منظور

Spread the love

سینیٹ (ایوان بالا )نے ضمنی مالیاتی بل (دوسرا ترمیمی) 2019ءپر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سفارش کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ،کمیٹی نے ضمنی مالیاتی بل پر حکومت کو کل 55سفارشات پیش کیں ہیں ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مذکورہ ضمنی مالیاتی بل پر ایوان میں بحث سمیٹتے ہوئے کہا حکومت نے بجٹ پیش نہیںکیا بلکہ یہ معاشی اصلاحات کا پیکیج ہے،کو شش کر رہے ہیں ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا ئیں ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، گز شتہ ایک سال میں سٹاک مارکیٹ میں جتنی کمی ہوئی اتنا ہی اضافہ جنوری میں سٹاک ایکس چینج انڈیکس میں ہوا ہے ، انٹر نیشنل بانڈ زمارکیٹ بھی پاکستانی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے ،ایشیا کی مارکیٹ میں سب سے زیادہ بہتری پاکستان کے بانڈ میں آ ئی ہے، سینٹ کی ضمنی مالیاتی بل سفارشات کی بہت اہمیت ہے، ان کا بغور مطالعہ کریں گے اور بہتر تجاویز کو شامل کریں گے،سینیٹرز کے بار بار واک آ ﺅ ٹ کا مقصد ملک میں بہتری کےلئے نہیں بلکہ وہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کےلئے واک آ ﺅ ٹ کر رہے ہیں جبکہ چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ فاروق ایچ نائیک نے کہاکمیٹی نے ضمنی مالیاتی بل (دوسرا ترمیمی) 2019ءکا شق وار تفصیل سے جائزہ لیا اور اہم سفارشات مرتب کیں،حکومت نے منی بجٹ میں مالیاتی خسارہ کا کوئی حل پیش نہیں کیا،نان فائلرز کو فائلرز بنانے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے، اپوزیشن ارکان نے وزیر خزانہ کی تقریر شروع ہوتے ہی واک آﺅٹ کرنے کے بعد کورم کی نشاندہی کر دی،کورم پورا نہ ہونے پر چیئرمین سینٹ نے غیر معینہ مدت تک اجلاس ملتوی کر دیا۔

Leave a Reply