صہیونی سازش،مسجد اقصی کے اطراف میں کھدائیاں زمین دھنس گئی، بڑے بڑے شگاف

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

مقبوضہ بیت المقدس(جے ٹی این آن لائن) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے اطراف
میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے کی گئی کھدائیوں کے باعث کئی مقامات پر زمین دھنس گئی اور
بڑے بڑے شگاف پڑ گئے۔

وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کے جاری بیان کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران سلوان کے مقام پر ہونے والی
کھدائیوں کے باعث کئی مقامات سے زمین دھنس گئی۔ صہیونی حکام نے سلوان میں زیرزمین سرنگوں کا ایک
جال بنا رکھا ہے۔

کھدائیوں کے باعث دیوار براق، مسجد اقصی کی بیرونی دیواروں اور مغربی سمت کی دیواروں کو نقصان پہنچنے
کا اندیشہ ہے۔

سلوان میں گرائونڈ کی دیوار، وادی حلوہ میں قائم کار پارکنگ اور دیگر مقامات پر زمین میں بڑے بڑے گڑے پڑ
چکے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے دوران زمین کے دھنسے اور شگاف پڑنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے.

ماہرین نے خبردار کیا ہے قبلہ اول کی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply