Israel attack and destrection in Gaza

سیزفائرکی خلاف ورزی، غزہ پرصہیونی فضائی حملے، قبلہ اول کی بیحرمتی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

غزہ،مقبوضہ بیت المقدس(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی حملے، قبلہ بیحرمتی

اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر فضائی حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے زیر استعمال عمارت کو نشانہ بنایا گیا، حماس کی حکومت میں یہ نیول پولیس کا کمپاؤنڈ تھا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونیوالی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو روز قبل حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدہ طے پایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی ریاست کی مسجد اقصیٰ کے وسط میں یہودی معبد کے قیام کی سازش بے نقاب

اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے راکٹوں کے ذریعے بیت لاھیا میں ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا جو حماس کی حکومت میں اسکا نیول پولیس کمپاؤنڈ تھا۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں 244 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی

Beautiful View of Baitul-Muqaddas

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 244 یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں، طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے اور قبلہ اول کی حرمتی کرتے رہے- پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

یہودی آباد کارالگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے

اسرائیلی قابض فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کارالگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا

خیال رہے مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

صہیونی حملے، قبلہ بیحرمتی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply