شاعروادیب صوفی غلام مصطفی تبسم، اداکار غیوراختر اور اداکارہ نگہت بٹ کی آج برسیاں

شاعروادیب صوفی غلام مصطفی تبسم، اداکار غیوراختر اور اداکارہ نگہت بٹ کی آج برسیاں

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) صوفی غلام مصطفی تبسم

اردو کے بلند پایہ شاعر اور ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کی 43 ویں برسی آج

منائی جا رہی ہے، صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو بھارتی ریاست

امرتسر میں پیدا ہوئے، وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ آپ نے ایف

سی کالج لاہور سے بی اے جبکہ اسلامیہ کالج سے ایم اے فارسی کیا۔ صوفی غلام

مصطفی تبسم نے مرزا غالب کی اردو غزلوں کا پنجابی میں ترجمہ کیا جسے

معروف غزل گائیک غلام علی نے گا کر خوب شہرت حاصل کی۔ صوفی غلام

مصطفی تبسم نے بچوں کیلئے بھی بہت لکھا۔ ان کی لکھی ہوئی معروف نظم کا

کردار ٹوٹ بٹوٹ آج بھی بچوں کا پسندیدہ ہے۔ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج کے

جذبوں کو جگانے کیلئے بھی آپ نے خوبصورت نغمے تخلیق کئے۔ صوفی غلام

مصطفی تبسم 92 برس کی عمر میں 7 فروری 1978ء کو اپنے خالق حقیقی سے

جا ملے۔ حق مغفرت فرمائے-

=—–= سینئر اداکار غیوراخترکی 7 ویں برسی

صدارتی ایوارڈ یافتہ ٹی وی، فلم اور سٹیج کے سینئر اداکار غیوراختر کی 7 ویں

برسی بھی آج منائی جا رہی ہے، مرحوم غیور اختر 1946ء میں لاہور میں پیدا

ہوئے، 7 فروری 2014ء کو اسی شہر میں وفات پائی اور یہیں دفن ہوئے۔ ان کے

بڑے بھائی ظل سبحان نے بھی اداکاری کے میدان میں اپنا نام پیدا کیا۔ پاکستان ٹیلی

ویژن لاہور سنٹر سے متعارف ہونیوالے غیور اختر نے 1970ء میں کیر ئیر کا

آغاز کیا۔ اداکار غیوراختر کو معروف ڈرامہ سیریل سونا چاندی میں ان کے تکیہ

کلام ” اوہوہوہو “ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کے کیرئیر کی آخری نہ

بھولنے والی پرفارمنس طنز و مزاح پر مبنی نجی چینل کے معروف پروگرام ” واہ

واہ ” میں تھی جس میں انہوں نے چوہدری کا کردار ادا کیا تھا۔ حق مغفرت کرے-

=—–= اداکارہ نگہت بٹ کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس گزرگیا

معروف اداکارہ نگہت بٹ کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے، اداکارہ نگہت بٹ

نے تین دہائیوں تک پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کیا، فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر

اپنے فن کا لوہا منوایا، کئی یادگار کردار نبھائے جنہیں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

نگہت نے ٹی وی ڈرامہ ” خواہش “ میں عابد علی کیساتھ لازوال کردار ادا کیا،

ڈراما ” لنڈا بازار “ ان کی پہچان بنا۔ ڈرامہ سیریل ” پیاس “ اور ” وارث “ میں

بھی ان کے کردار یادگار رہے۔ 1960ء کی دہائی میں ادکارہ نگہت بٹ نے اسٹیج

ڈراموں میں کام کیا، اداکارہ نے ” اندھیرا اجالا “ ڈرامے سے شہرت پانے والے

مشہور اداکار عابد بٹ سے شادی کی۔ نگہت بٹ نے شوہر کا دین کی جانب لگاؤ

دیکھتے ہوئے کئی برس پہلے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ تین دہائیوں تک فن کی

خدمت کرنے بعد نگہت بٹ نے زندگی کے آخری دن انتہائی غربت میں گزارے

اور مختلف امراض سے لڑتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے 7 فروری 2020ء کو

جا ملیں۔ حق مغفرت فرمائے

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

صوفی غلام مصطفی تبسم

Leave a Reply