Sofia & Angiliana

اداکارہ صوفیہ ورگارا نے کمائی میں انجلینا جولی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیویارک (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) صوفیہ ورگارا انجلینا جولی

عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث فلم انڈسٹری بند ہونے کے بعد ٹی وی اداکارہ

صوفیا ورگارا دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔ امریکی

جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹ کام ماڈرن فیملی کی سٹار

صوفیہ ورگارا دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

===-: یہ خبر بھی پڑھیں، مائرہ اپنے مداح حلوہ پوری کو گلے لگانے کی خواہاں
—————————————————————————————–

رپورٹ کے مطابق اداکارہ صوفیا ورگارا نے 12 ماہ میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر

کمائے۔ امریکی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی دنیا کی سب

سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آسکر

ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی ہیں۔ آسکر یافتہ اداکارہ انجلینا جولی رواں سال 3

کروڑ 55 لاکھ ڈالر کما سکی ہیں۔

===-: زیادہ کمائی کرنیوالی اداکاراؤں کی فہرست میں گیل گیڈوٹ کا تیسرا نمبر

جریدے کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے

والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اداکارہ گیل گیڈوٹ ہیں جنہوں نے

2020ء میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائی کی ہے۔

== قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں

صوفیہ ورگارا انجلینا جولی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply