0

صوفیانہ کلام میں امن اورمحبت کا پیغام ہوتا ہے، شاہدہ منی

Spread the love

میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام میں امن اورمحبت کا پیغام ہوتا ہے اس لئے اسے گا کر دلی سکون ملتاہے،کبھی کسی سے مقابلہ نہیں رہا بلکہ ہمیشہ اپنا احتساب کیا ہے ۔شاہدہ منی نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی گئی ہوں وہاں پاکستانی موسیقی کو پسند کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد سے ملاقات ہوئی ہے ۔ پاکستانی گلوکاروں نے موسیقی کے شعبے میں کئی دہائیوں پہلے جو نام پیدا کیا تھا وہ آج بھی برقرار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صوفیانہ کلام میں امن اورمحبت کا پیغام ہوتا ہے اور اسے گا کر ہمیشہ دلی سکون ملتاہے۔لاہور ( فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ،سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ نیلم منیر خان نے کہا کہ اس کیلئے تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔

Leave a Reply