Taliban

صوبہ ہلمند کے9 اضلاع پر قبضہ،امریکی فضائی حملوں میں 7طالبان ہلاک

Spread the love

صوبہ ہلمند پر قبضہ

کابل (جے ٹی این آن لائن نیوز) افغانستان میں امریکی فضائی حملوں میں سات طالبان مارے گئے،

لشکرگاہ میں افغان فورسز کی پوزیشن کمزور ہے۔ طالبان نے صوبے ہلمند کے دس میں سے نو

اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ ہرات اورقندھار میں بھی لڑائی جاری ہے۔ افغانستان میں خانہ جنگی تیزہونے

کے بعد یورپ پر افغان مہاجرین کا دباؤ بڑھنے لگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات،

قندھار اورلشکر گاہ میں شدید لڑائی جاری ہے۔ افغان فورسز کے مطابق لشکر گاہ میں امریکی فضائی

حملوں میں سات طالبان مارے گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق افغان فورسز کی لشکر گاہ میں پوزیشن

کمزور ہے، طالبان نے صوبے ہلمند کے دس میں سے نو اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ ہرات اورقندھار میں

بھی لڑائی جاری ہے۔افغانستان میں بڑھتی بے امنی کے باعث افغان مہاجرین کا یورپ کی طرف دبا

بڑھ رہا ہے، امریکا نے خطرے کے شکار افغانوں کے انخلا کے پروگرام کا دائرہ کار بڑھانے کا

فیصلہ کیا ہے جس سے مزید کئی ہزار افغان باشندوں کو امریکہ میں مستقل رہائش مل سکے گی۔

دوسری طرف ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان

کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا، پاکستان کی افغان امن عمل میں اہم پوزیشن ہے۔جنوبی ایشیا میں

استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو

سراہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ کے

دوران کہنا تھا کہ افغان امن عمل کیلیے پاکستان اورامریکا کے قریبی رابطے ہیں، حالیہ تنازع میں

جس نتیجے کی تلاش ہے، پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک مل کر کام جاری

رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر

ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

صوبہ ہلمند پر قبضہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply